ہوم » نیوز » عالمی منظر

اوبامہ نے اپنی کتاب میں راہل کو بتایا نروس، کہا۔ وہ ایسے طالب علم جس میں جنون کی کمی

اپنی کتاب میں سابق امریکی صدر نے راہل گاندھی کا موازنہ ایک ایسے طالب علم سے کیا ہے جس نے کورس ورک تو کیا ہے اور استاذ کو متاثر کرنے کے لئے پرجوش بھی تھا، لیکن اس مضمون میں مہارت حاصل کرنے کے لئے یا تو اہلیت نہیں ہے یا جنون کی کمی ہے۔

  • Share this:
اوبامہ نے اپنی کتاب میں راہل کو بتایا نروس، کہا۔ وہ ایسے طالب علم جس میں جنون کی کمی
اوبامہ نے اپنی کتاب میں راہل کو بتایا نروس، کہا۔ وہ ایسے طالب علم جس میں جنون کی کمی

نئی دہلی۔ امریکہ کے سابق صدر براک اوبامہ (Barack Obama) نے اپنی نئی کتاب میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی (Rahul Gandhi) اور ہندستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ (Manmohan Singh) کا ذکر کیا ہے۔ اوبامہ نے اپنی سوانح حیات ' اے پرامزڈ لینڈ' (A promised Land) میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو نروس اور کم اہلیت والا بتایا ہے۔


اوبامہ نے راہل کے نروس اور خود کے بارے میں میچور نہ ہونے والی خوبیوں والا بتایا ہے۔ اپنی کتاب میں سابق امریکی صدر نے راہل گاندھی کا موازنہ ایک ایسے طالب علم سے کیا ہے جس نے کورس ورک تو کیا ہے اور استاذ کو متاثر کرنے کے لئے پرجوش بھی تھا، لیکن اس مضمون میں مہارت حاصل کرنے کے لئے یا تو اہلیت نہیں ہے یا جنون کی کمی ہے۔ اس کے علاوہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انہوں نے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک طرح کی گہری وفاداری اور ایمانداری ہے۔


پتن اور بائیڈن کا بھی ذکر


اوبامہ کی کتاب کے اقتباسات کا ذکر نائیجیریائی مصنف چمانڈا نوگجی آدیچی نے اپنی ' دی نیویارک ٹائمس' میں شائع کتاب کے تبصرے میں کیا ہے۔ راہل گاندھی اور منموہن سنگھ کے علاوہ اس کتاب میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور امریکہ کے موجودہ صدر جو بائیڈن کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ براک اوبامہ کی کتاب ان کی نجی زندگی کے مقابلے میں ان کے سیاسی رخ پر زیادہ مرکوز ہے۔ سابق امریکی صدر نے سیاست میں اپنے شروعاتی دنوں سے لے کر اسامہ بن لادن کے قتل تک کئی معاملوں کے بارے میں لکھا ہے۔

2017 میں راہل گاندھی سے ہوئی تھی ملاقات

قابل ذکر ہے کہ براک اوبامہ جب 2017 میں ہندستانی دورے پر آئے تھے تب ان کی ملاقات راہل گاندھی سے ہوئی تھی۔ براک اوبامہ سے ملاقات کے بعد راہل نے ٹویٹ کیا تھا ' سابق صدر براک اوبامہ کے ساتھ کارآمد بات چیت ہوئی۔ ان سے ایک بار پھر ملنا بہت اچھا رہا'۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 13, 2020 12:47 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading