اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عالیشان حویلیاں ، مہنگی چھٹیاں اور بے پناہ دولت، پڑھئے دبئی کے 'Royal Divorce' کی انسائیڈ اسٹوری

    منگل کو ایک برطانوی عدالت (British Court) نے دبئی کے حکمران (Sheikh Mohammed bin Rashid al-Maktoum) کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابقہ ​​بیوی (Haya bint al-Hussein) اور ان کے بچوں کو 554 ملین پاؤنڈ (5540 کروڑ روپے) ادا کریں ۔ یہ برطانوی تاریخ کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہے ۔

    منگل کو ایک برطانوی عدالت (British Court) نے دبئی کے حکمران (Sheikh Mohammed bin Rashid al-Maktoum) کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابقہ ​​بیوی (Haya bint al-Hussein) اور ان کے بچوں کو 554 ملین پاؤنڈ (5540 کروڑ روپے) ادا کریں ۔ یہ برطانوی تاریخ کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہے ۔

    منگل کو ایک برطانوی عدالت (British Court) نے دبئی کے حکمران (Sheikh Mohammed bin Rashid al-Maktoum) کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابقہ ​​بیوی (Haya bint al-Hussein) اور ان کے بچوں کو 554 ملین پاؤنڈ (5540 کروڑ روپے) ادا کریں ۔ یہ برطانوی تاریخ کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہے ۔

    • Share this:
      لندن : متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم (Sheikh Mohammed bin Rashid al-Maktoum) اور ان کی سابقہ اہلیہ حیا بنت الحسین (Haya bint al-Hussein) کے درمیان قانونی جنگ نے شاہی خاندان کے شاہانہ طرز زندگی کو دنیا کے سامنے لا کر رکھ دیا ہے۔  منگل کو ایک برطانوی عدالت (British Court) نے دبئی کے حکمران کو حکم دیا کہ وہ اپنی سابقہ ​​بیوی اور ان کے بچوں کو 554 ملین پاؤنڈ (5540 کروڑ روپے) ادا کریں ۔ یہ برطانوی تاریخ کی مہنگی ترین طلاقوں میں سے ایک ہے ۔

      سمجھوتہ کی رقم شہزادی حیا کی برطانوی حویلی کے رکھ رکھاو اور ان کی اور ان کے بچوں کے مستقبل کے حفاظتی اخراجات کو پورا کرنے کیلئے لی جائے گی ۔ آئیے جانتے ہیں کہ عدالت میں شاہی جوڑے کے پرتعیش طرز زندگی کے بارے میں کیا معلومات سامنے آئی ہیں ۔

      شیخ محمد بن راشد المکتوم جو فی الحال متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران ہیں ، نے 2004 میں شہزادی حیا بنت الحسین سے شادی کی تھی ۔ حیا دبئی کے حکمران کی چھٹی بیوی تھی ۔ کنگ نے شہزادی حیا کو بتائے بغیر 2019 میں شرعی قانون کے تحت طلاق دے دی ۔ حیا دبئی چھوڑ کر گزشتہ کئی سالوں سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ شہزادی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے اور بچوں کے پاس دبئی میں "لامحدود" پیسے تھے ۔ شہزادی حیا ایک درجن سے زیادہ عالیشان حویلیوں، 400 ملین پاؤنڈ کی یاٹ اور نجی جیٹ طیاروں کی مالک تھیں۔ جواب میں دبئی کے حکمران کے وکلاء نے کہا کہ انہیں اپنے گھر کیلئے سالانہ 83 ملین پاؤنڈ ملتے تھے جبکہ 9 ملین پاؤنڈ خرچ ہوتے تھے ۔

      بچوں کے پیسے کا استعمال

      دبئی کے 72 سالہ حکمران طویل عرصے سے اپنی 47 سالہ سابقہ بیوی کے ساتھ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ حیا اپنے دو بچوں جلیلہ (14) اور زید (9) کے ساتھ لندن میں رہتی ہیں ۔ سماعت کے دوران شہزادی حیا سے 6.7 ملین پاونڈ کی ادائیگی کے بارے میں سوال کیا گیا تھا ۔ کہا جاتا ہے کہ شہزادی حیا کا اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ معاشقہ تھا اور انہوں نے اس معاملہ کو چھپانے کیلئے 6.7 ملین پاؤنڈ خرچ کیے تھے۔ یہی نہیں انہوں نے یہ رقم اپنے بچوں کے بینک کھاتوں سے نکالی تھی ۔

      لندن میں حویلی

      طلاق کے کل سمجھوتے میں سے 251.5 ملین پاونڈ لندن میں شہزادی حیا کے گھروں کی دیکھ بھال پر خرچ ہوں گے۔ عدالت میں بتایا گیا کہ 2016 میں شہزادی حیا نے کینسنگٹن پیلس کے قریب 87.5 ملین پاؤنڈ کی حویلی خریدی اور پھر اسے خوبصورت بنانے کیلئے 14.7 ملین پاؤنڈ خرچ کئے۔ دبئی کے حکمران کی طرف سے دی گئی رقم سے حویلی کا 10 سالوں تک رکھ رکھاو کیا جائے گا اور گھر کے پانچ ملازمین کی تنخواہ دی جائے گی ۔ شہزادی حیا نے بتایا کہ انہوں نے اس حویلی کو ہمیشہ سے ترجیحات میں رکھا ہے اور اسے مزید بہتر طریقے سے رکھنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے برکشائر میں اپنی کیسل ووڈ حوایلی کی دیکھ بھال کے لیے سالانہ 770,000 پونڈ کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

      400 ریس کے گھوڑے

      شہزادی حیا نے کہا کہ وہ اور ان کے بچوں کے پاس 60 سے زیادہ ریس کے گھوڑے ہیں، جس کے لئے انہوں نے 75 ملین پاونڈ معاوضہ کا مطالبہ کیا۔ شیخ سے شادی کے دوران ان کے پاس تقریباً 400 گھڑ دوڑ کے گھوڑے تھے ۔ شہزادی نے عدالت کو بتایا کہ اگر مجھے ایک گھوڑا چاہئے تو میں نے ایک خریدا۔

      چھٹیوں پر ہونے والے اخراجات

      ان کی شادی کے دوران خاندان نے اٹلی میں گرمیوں کی چھٹیوں پر 631,000 پاونڈ خرچ کئے اور ایک اور موقع پر یونان میں ایک ہوٹل کا بل 274,000 یورو ادا کیا۔ شہزادی حیا کو برطانیہ میں دو ہفتے کی چھٹی اور ہر سال نو ہفتے کے غیر ملکی سفر کرنے کیلئے پپیسے ملتے تھے ۔ جج فلپ مور نے کہا کہ دبئی کے حکمران کو چھٹیوں کے لئے سالانہ 5.1 ملین پاؤنڈ ادا کرنے ہوں گے ۔ عدالت نے کہا کہ شہزادی حیا کو چھٹی پر خرچ کرنے کیلئے مزید 10 لاکھ پاؤنڈ معاوضہ دیا جائے گا ۔ ہر سال 277,050 پاونڈ بھی پالتو جانوروں پر خرچ کرنے کیلئے دئے ، جس میں گھوڑے خریدنے کیلئے 25,000 پاونڈ اور کھلونوں کے لیے 12,000 پاونڈ دینے کی بات کہی گئی ہے ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: