ہوم » نیوز » عالمی منظر

فیک ٹویٹ کے معاملے میں ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت میں اترے مارک زکر برگ، ٹویٹر کو دی یہ نصیحت

فیس بک (Facebook) کے سی ای او مارک زکربرگ(Mark Zuckerberg) نے بدھ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹر (Twitter) کی تنقید کی۔ مارک زکر برگ کے ٹویٹر کے ذریعے ٹرمپ کے دو ٹویٹ کے ساتھ فیکٹ چیک (Fact Check) رپورٹ چسپہ کرنے کو پوری طرح غلط قرار دیا ہے

  • Share this:
فیک ٹویٹ کے معاملے میں ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت میں اترے مارک زکر برگ، ٹویٹر کو دی یہ نصیحت
فیس بک (Facebook) کے سی ای او مارک زکربرگ(Mark Zuckerberg) نے بدھ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹر (Twitter) کی تنقید کی۔ مارک زکر برگ کے ٹویٹر کے ذریعے ٹرمپ کے دو ٹویٹ کے ساتھ فیکٹ چیک (Fact Check) رپورٹ چسپہ کرنے کو پوری طرح غلط قرار دیا ہے

فیس بک (Facebook) کے سی ای او مارک زکربرگ(Mark Zuckerberg) نے بدھ کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ (Donald Trump) کی حمایت کرتے ہوئے ٹویٹر (Twitter) کی تنقید کی۔ مارک زکر برگ کے ٹویٹر کے ذریعے ٹرمپ کے دو ٹویٹ کے ساتھ فیکٹ چیک (Fact Check) رپورٹ چسپہ کرنے کو پوری طرح غلط قرار دیا ہے۔ منگل کو ٹویٹر نے ڈونالڈ ٹرمپ کے میل ان بیلیٹ کو لیکر کئے گئے فراڈ کے دعوؤں والے ٹویٹ کو (گمراہ کن معلومات ) بتاتے ہوئے اس کے ساتھ کچھ فیکٹ چیک رپورٹس اٹیچ کر دی تھیں۔


ٹویٹر کے اس قدم ک بعد ڈونلڈ ٹرمپ بھڑک گئے تھے اور انہوں نے ٹویٹر فیکٹ چیک کو ہی غلط ٹھہرادیا تھا۔ یہاں تک کہ ٹرمپ نے ٹویٹر پر امریکی الیکشن (US Elections 2020) میں دخل اندازی کرنے کا الزام لگادیا تھا۔ نیوز ویک ایک ارپورٹ کے مطابق اس مسئلے پر فوکس سے بات چیت کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کہا، اس بارے میں ہماری پالیسی الگ ہے۔ ٹویٹر اس بارے میں الگ طریقے سے کام کرتا ہے۔ مارک زکر برگ نے آگے کہا میرا ماننا ہت کہ لوگ آن لائن کیا لکھ رہے ہیں اس معاملے میں ہر مرتبہ پنچ یا ثالثی کا کردار نہیں نبھا سکتے۔ ایسے میں معاملوں میں نجی کمپنیوں خاص کر جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس چلاتی ہیں۔ انہیں یہ طے کرنے کے کردار میں نہیں ہونا چاہئے۔


جب تک کوئی واضح خطرہ نہ ہو ہم دخل نہیں دیتے

مارک زکربرگ نے کہا کہ فیس بل اس معاملے میں زیادہ احتیاط برتتا ہے اور جب تک کوئی واضح خطرہ نہ ہو پبلک پوسٹ کو سینسر نہیں کرتا۔ انہوں نے آگے کہا کہ سیاسی کنٹینٹ اور پالیٹیکل اسپیچ میں اس کا خاص دھیان رکھا جاتا ہے۔ مارک زکر برگ نے بتایا ہم نے ایک یوزرس میں بھروسہ پیدا کرنے کیلئے انٹی گریٹی ٹیم بنائی ہے۔ ہم اپنی پالیسیوں کو اور مضبوط کر رہے ہیں اور سماج پر برا اثر ڈالنے والے کنٹینٹ کو مسلسل ریویو کرتے ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ ہم نے گزشتہ فروری میں ہی اس بارے میں ریسرچ پروجکٹ مدعو کئے ہیں اور دو ملین ڈالر کا فنڈ بھی دے رہے ہیں۔



ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر کو دیا انتباہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویت کرکے کہا ٹویٹر اب امریکی الیکشن 2020  میں دخل دینے کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہا ہے کہ میں نے جو میل ان بیلیٹ اور اس سے جڑے کرپشن اور فراڈ کو لیکر دعویٰ کیا ہے وہ غلط ہے۔ ان کا یہ دعوی فیک نیوز CNN نیوز اور ایمیزون واشنگٹن پوسٹ کے فیکٹ چیک پر مبنی ہے۔ ٹرمپ نے ایک دیگر ٹویٹ کرکے کہا کہ تویٹر اب بولنے کی آزادی کو چھیننے کا کام کررہا ہے اور بطور ایک امریکی صدر میں اسے بالکل برداشت نہیں کروں گا۔
First published: May 28, 2020 01:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading