اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا الزام۔ جیل میں کیا گیا برا سلوک

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی فائل فوٹو

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی فائل فوٹو

    آپ کو بتا دیں کہ مریم نواز منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند تھیں۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا '' میں دو بار جیل گئی ہوں اور اگر ایک خاتون کے طور پر میں بتا دوں کہ جیل میں میرے ساتھ کیا سلوک کیا گیا تو وہ ( حکومت) اپنا چہرہ بھی نہیں دکھا پائیں گے''۔

    • Share this:
      اسلام آباد۔ پاکستان مسلم لیگ نواز (PML-N) کی نائب صدر مریم نواز (Maryam Nawaz) نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے انہیں چوہوں جیل میں چوہوں کا بچا کھانا کھانے پر مجبور کیا۔ مریم پنجاب کی کوٹ لکھپت جیل میں بند تھیں۔ جیو نیوز کے مطابق، پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے صحافیوں کے ساتھ ایک غیر رسمی بات چیت میں کہا کہ انہیں دی جا رہیں ادویات استعمال کے لائق نہیں تھیں۔ مریم نے کہا ' جیل میں مجھے فنگس والی دواوں کو کھانے کے لئے مجبور کیا جاتا تھا'۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ ان کی جیل کی کوٹھری اور باتھ روم میں کیمرے لگے تھے۔

      آپ کو بتا دیں کہ مریم نواز منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند تھیں۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا '' میں دو بار جیل گئی ہوں اور اگر ایک خاتون کے طور پر میں بتا دوں کہ جیل میں میرے ساتھ کیا سلوک کیا گیا تو وہ ( حکومت) اپنا چہرہ بھی نہیں دکھا پائیں گے''۔

      جیو نیوز کے مطابق، مریم نواز کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ’یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ ان خاتون نے ایک دن بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا اور کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا، اب سوال یہ بنتا ہے کہ یا تو چوہا گھر کا تھا یا خاندانی روایت کے مطابق پھر جھوٹ بول رہی ہیں‘۔

      واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے اس بات کا بھی انکشاف کیا تھا کہ جیل میں ان کے باتھ روم میں کیمرے لگائے گئے تھے۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: