پاکستانی لیڈر پھر شرمسار!انٹرویو میں تیکھے سوالوں کا نہیں کرپائیں سامنا تو رُکوادی ریکارڈنگ

پاکستانی لیڈر پھر شرمسار!انٹرویو میں تیکھے سوالوں کا نہیں کرپائیں سامنا تو رُکوادی ریکارڈنگ

پاکستانی لیڈر پھر شرمسار!انٹرویو میں تیکھے سوالوں کا نہیں کرپائیں سامنا تو رُکوادی ریکارڈنگ

مریم کے چہرے کے تاثرات اس وقت بدل گئے جب انٹرویو لینے والے اینکر نے ان سے بی ایم ڈبلیو کار کو لے کر سوال پوچھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Islamabad
  • Share this:
    پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے، جس میں وہ ایک صحافی کو مبینہ طور پر بی ایم ڈبلیو کار رکھنے کو لے کر پوچھے جانے والے سوال پر بے چین ہوتی دکھائی دیں۔ وہ بار بار پانی پی رہی ہیں اور انہیں کوئی جواب نہیں بن پارہا ہے۔ وہ بی ایم ڈبلیو ہونے سے انکار کردیتی ہیں اور بعد میں ٹیکس ریکارڈ میں اس کی جانکاری پر اُلجھ جاتی ہیںَ وہ کہتی ہیں میں اس کے بارے میں چیک کروں گی۔

    یہ بھی پڑھیں:

    مریم کے چہرے کے تاثرات اس وقت بدل گئے جب انٹرویو لینے والے اینکر نے ان سے بی ایم ڈبلیو کار کو لے کر سوال پوچھے۔ وہ پریشان دکھائی دینے لگیں۔ اینکر نے پوچھا، کیا آپ کے پاس 10-2009 میں بی ایم ڈبلیو کار نہیں تھی جسے آپ نے یو اے ای کی رائل فیملی سے لی تھی، اس پر مریم نے جواب دیا، نہیں۔ انہوں نے ان سے ثبوت بتانے کے لیے کہا، اینکر انہیں جے آئی ٹی (جوائنٹ انوسٹیگیٹیو ٹیم) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہیں۔ مریم نے کہا، کیا آپ اس کا ویڈیو بنارہے ہیں؟ پلیز اسے بند کردیں۔ انہوں نے کہا، ایمانداری سے کہوں تو مجھے اس بارے میں جانکاری نہیں ہے۔ میں اس کی جانچ کروں گی۔‘


    یہ بھی پڑھیں:

    پاکستانی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں CJPکے اختیارات پر بندش لگانے والا بل پاس، شہباز نے کھیلا عمران خان پر بڑا داؤ

    انٹرویو کے دوران اینکر نے پوچھا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے، کہ آپ کے انکم ٹیکس ریٹرنس کے اندر اس چیز کو قبول کیا گیا ہے، جس پر مریم نواز کہتی ہیں، کہ انہیں اس پر کچھ ن ہیں پتہ ہے۔ اینکر نے ان سے پھر پوچھا کہ کیا آپ کے پاس کبھی بی ایم ڈبلیو گاڑی نہیں تھی؟ تو مریم نواز ناں میں سر ہلاتی ہیںَ مریم نواز کو اس دوران گلاس سے بار بار پانی پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: