ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملہ

یروشلم۔ اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح مسجداقصیٰ میں فلسطینیو ں پر حملہ کردیا جس کے ساتھ ہی اسرائیلی پولیس اور مسجد کے اندر موجود فلسطینیوں کے درمیان نئی جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 28, 2015 09:31 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملہ
یروشلم۔ اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح مسجداقصیٰ میں فلسطینیو ں پر حملہ کردیا جس کے ساتھ ہی اسرائیلی پولیس اور مسجد کے اندر موجود فلسطینیوں کے درمیان نئی جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

یروشلم۔  اسرائیلی فوجیوں نے آج صبح مسجداقصیٰ میں فلسطینیو ں پر حملہ کردیا جس کے ساتھ ہی اسرائیلی پولیس اور مسجد کے اندر موجود فلسطینیوں کے درمیان نئی جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے۔


یہودی تہوار 'عید العرش' کے موقع پر یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ میں زبردستی داخلے ہونے کی کوشش کررہے تھے ، جس کی فلسطینیو ں نے مخالفت کی۔ اس کے بعد اسرائیلی پولیس نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس پھینکی جبکہ فلسطینیوں نے جوابا پتھراؤ کیا اور مسجد اقصیٰ میں مورچہ زن ہوکر بیٹھ گئے۔


اسرائیلی پولیس کے مطابق فلسطینی نوجوانوں نے پوری رات مسجد اقصیٰ میں گزاری اور اس دوران اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں پر پٹرول بم بھی پھینکے جس کے نتیجے میں مسجد کے داخلی راستے میں آگ لگ گئی تھی۔


پچھلے ہفتے کے دوران شروع ہونیوالی یہ جھڑپیں وقفے وقفے سے جاری رہی ہیں۔ حالیہ دنوں کے دوران کشیدگی میں اس وقت اضافہ دیکھنے میں آیا جب یہودی آبادکار یہودی تہوار 'یوم کپور' کی رسومات کی ادائیگی کے لئے مسجد اقصٰی میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ یہودیوں کی جانب سے یہ دورے اتوار کے روز روک دئیے گئے تھے اور عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمان مردوں پر مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے پر عائد پابندی بھی اٹھا دی گئی تھی مگر یہودی تہوار 'عید العرش' کے شروع ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر 50 سال سے کم عمر مردوں کے مسجد اقصٰی داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

First published: Sep 28, 2015 09:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading