உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسجد نبوی کے سابق امام الشیخ محمد ایوب کاانتقال ، جنت البقیع میں تدفین عمل میں آئی

    مدینہ : مسجد نبوی کے سابق امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب ہفتہ کی صبح مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔

    مدینہ : مسجد نبوی کے سابق امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب ہفتہ کی صبح مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔

    مدینہ : مسجد نبوی کے سابق امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب ہفتہ کی صبح مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      مدینہ : مسجد نبوی کے سابق امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب ہفتہ کی صبح مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی خبر کے مطابق شیخ کے انتقال کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے صاحبزادے دی۔ امام مسجد نبوی کی بعد نماز ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی اور جنت البقیع میں تدفین عمل میں آئی ۔
      خیال رہے کہ مرحوم امام الشیخ ڈاکٹر محمد ایوب 1372 ہجری میں مکہ المکرمہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 12 سال کی عمر میں علامہ زکی داغستانی اور الشیخ خلیل بن عبدالرحمن کے ہاں بن لادن مسجد میں قرآن پاک حفظ کیا۔ قرآن، تفسیر اور دیگر علوم قرآنیہ کی تعلیم کے لئے انہوں نے الشیخ محمد سید طنطاوی، الشیخ عبدالعزیز محمد عثمان، الشیخ اکرم ضیاء العمری، الشیخ محمد الامین الشنقیطی اور الشیخ عبدالمحسن العباد کے سامنے زنوائے تلمذ طے کئے۔
      ڈاکٹر محمد ایوب نے اپنی تعلیم وزارت المعارف کے زیر انتظام مدرسہ تحفیط القرآن سے حاصل کی اور بعد میں مڈل اور سیکنڈری تعلیم کے لئے مدینہ منورہ منتقل ہو گئے۔ سوگواروں میں دو بیوہ اور 13 بیٹے بیٹیاں ہیں۔ ان کے پانچ صاحبزادگان حافظ قرآن ہیں۔
      قابل ذکر ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ فہد بن عبدالعزیز نے ڈاکٹر محمد ایوب کو مدینہ منورہ کے شاہ فہد کمپلیکس میں مکی حجازی لہجے میں قرآن پاک ریکارڈ کروانے کے لئے خصوصی شاہی فرمان جاری کیا۔
      First published: