ہوم » نیوز » عالمی منظر

شارجہ : 49منزلہ ٹاور میں لگی بھیانگ آگ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ دیکھیں ویڈیو

منگل کے روز دیر رات متحدہ عرب امارات میں واقع شارجہ ٹاور نامی ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا کہ یہ واقعہ النھدہ کے علاقے میں پیش آیا۔

  • Share this:
شارجہ : 49منزلہ  ٹاور میں لگی  بھیانگ آگ،  کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ دیکھیں ویڈیو
شارجہ : 49منزلہ ٹاور میں لگی بھیانگ آگ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ دیکھیں ویڈیو

شارجہ :منگل کے روز دیر رات متحدہ عرب امارات میں واقع شارجہ ٹاور نامی ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ بتایا گیا کہ یہ واقعہ النھدہ کے علاقے میں پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ، آبکو ٹاور نامی رہائشی ٹاور میں پارکنگ کے علاوہ 49 منزلیں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکام نے عمارت اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو لوگوں سے خالی کروایاہے۔


عینی شاہدین کے حوالے سے خلیج ٹائمز نے بتایا کہ تاج بنگلور ریستوراں کے ساتھ والی عمارت میں آگ لگی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ، رات 10 بجے سے آگ لگنے کے بعد راحت او ربچاؤ مہم شروع کی گئی تھی ۔



تایا گیا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور سات افراد کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں ،جواس وقت قریبی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ہم آپ کو بتادیں کہ اس عمارت میں ہندوستانی باشندے بھی مقیم ہیں۔

شارجہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل ، سامی خمیس النقبی نے بتایا کہ کہ انہیں فون کال کے ذریعہ یہ آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی ۔ تاہم اب تک آگ لگنے کے وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔شارجہ کے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ تک ٹاور کو آگ لگی ہوئی تھی۔ آبکو ٹاورٹاور کی 10 ویں منزل پر آگ لگی۔ اور رات 12 بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا گیا۔


آگ سے علاقے میں کھڑی متعدد کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ آگ سے علاقے میں کھڑی متعدد کاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ 49یہ ٹاور 2006ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔اس کی پارکنگ سمیت 45 منزلیں ہیں۔اس کی 36 منزلیں رہائشی فلیٹوں پر مشتمل ہیں اور ہر منزل میں 12 فلیٹ ہیں۔آگ لگنے کے فوری بعد ان فلیٹوں اور نچلی منزل میں دکانوں کو خالی کرالیا گیا تھا۔
First published: May 06, 2020 07:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading