உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگلہ دیش کے کنٹینر ڈپو میں آگ کے بعد 35 کی موت، 300 سے زیادہ زخمی

    بنگلہ دیش کے چٹگاوں میں ایک شپنگ کنٹینر ڈپو میں بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اتوار کی دیر رات یہاں پر خطرناک آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں اب تک 35 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ مہلوکین میں 5 فائر بریگیڈ ملازم بھی ہیں۔ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

    • Share this:
      ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے چٹگاوں میں ایک شپنگ کنٹینر ڈپو میں بڑا حادثہ ہوا ہے۔ اتوار کی دیر رات یہاں پر خطرناک آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں اب تک 35 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ مہلوکین میں 5 فائر بریگیڈ ملازم بھی ہیں۔ 300 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مہلوکین کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سرکاری چتگرام میڈیکل کالج اسپتال میں تعینات ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اب تک 35 لاشوں کو اسپتال کے مردہ گھر میں لایا جا چکا ہے۔

      یہ حادثہ چٹگاوں کے سیتا کنڈ سب ڈسٹرکٹ کے کدم راسل علاقے کے بی ایم کنٹینر ڈپو میں ہوا۔ چٹگاوں میڈیکل کالج اسپتال پولیس چوکی کے پولیس افسر نور عالم کے مطابق، کنٹینر ڈپو میں آگ ہفتہ کی شب تقریباً 9 بجے لگی تھی۔ فائر سروس یونٹ کے ملازم آگ بجھانے میں مصروف تھے، اسی دوران رات تقریباً 11:45 بجے ایک تیز دھماکہ ہوا اور آگ پھیل گئی

      کنٹینر میں کیمیکل ہونے کے سبب آگ ایک کنٹینر سے دوسرے کنٹینر تک پھیلتی چلی گئی۔ یہ دھماکہ اتنا تیز تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی۔ آس پاس واقع گھر دہل گئے۔ کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

      چٹگاوں کے محکمہ صحت وخدمات کے سربراہ اشتیاق الاسلام نے بتایا کہ ہفتہ کی شب سیتا کنڈا سب ڈسٹرکٹ کدمراسل علاقے میں واقع بی ایم کنٹینر ڈپو میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے اور اس کے بعد ہوئے دھماکوں میں بہت سے لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ ملازمین سمیت سینکڑوں لوگ جھلس گئے۔ چٹگاوں ریجن کے چیف ڈاکٹر نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہوچکی ہے۔ 300 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: