اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاک کا ناپاک جھوٹ بے نقاب!26/11 کے ماسٹر مائنڈ ساجد میر کو لاہور عدالت نے سنائی 15سال کی سزا

    ساجد میر نے ڈیوڈ کولمین ہیڈلی اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ وہ لشکر کے رہنما حافظ محمد سعید کے قریبی سمجھا جاتا ہے۔ ہندوستان ہی نہیں امریکہ بھی ساجد میر کو گزشتہ ایک دہائی سے تلاش کر رہا ہے۔ ایف بی آئی نے اس پر 5 ملین ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

    • Share this:
      اسلام آباد: ہندوستان کے موسٹ وانٹیڈ دہشت گردوں میں سے ایک اور ممبئی کے 26/11 حملے کے مین ہینڈلر ساجد میر کو پاکستان میں 15 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ساجد کو یہ سزا ٹیرر فائنانسنگ کے معاملے میں سنائی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ پاکستان کا ایک بڑا جھوٹ بھی سب کے سامنے آگیا ہے۔ پاکستان دعویٰ کرتا رہا ہے کہ ممبئی حملے کا اہم سازشی میر اس کے ملک میں نہیں ہے اور ممکنہ اس کی موت ہوچکی ہے، لیکن اب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے اسے سزا سنائے جانے سے پاکستان کے جھوٹ کا پردہ فاش ہوگیا ہے۔

      26 نومبر 2008 کو ممبئی حملے میں 166 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ اس حملے کے پروجیکٹ منیجر بتائے گئے ساجد میر کی سزا کے بارے میں جانکاری ایک سینئر وکیل نے دی ہے۔ یہ وکیل دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوہ کے لیڈروں کے خلاف دہشت گردی سے متعلق کیسوں سے جڑے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس مہینے کی شروعات میں لاہور میں اینٹی ٹیررازم کورٹ نے لشکر سے جڑے ساجد مجید میر کو 15 سال کی جیل کی سزا سنائی ہے۔ اس پر 4 لاکھ روپے سے زیادہ کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ وکیل نے آگے بتایا کہ قریب 45 سال کے ساجد میر کو اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا، تب سے وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہے۔

      پنجاب پولیس نے ساجد کی سزا پر اختیار کی خاموشی
      پاکستان کی پنجاب پولیس کا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اکثر میڈیا کو ایسے کیسز کی معلومات دیتا رہتا ہے، لیکن اس نے ساجد میر کی سزا کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ میڈیا کو اس سزا اور عدالتی کارروائی کا علم تک نہیں تھا کیونکہ یہ جیل کے اندر ایک بند کمرے میں کیا گیا تھا، جہاں میڈیا کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔

      ہندوستان کے موسٹ وانٹیڈ دہشت گردوں میں ہے ساجد میر
      ساجد میر ہندوستان کو مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔ اسے ممبئی حملوں کا پروجیکٹ مینیجر کہا جاتا ہے۔ اس نے حملے سے قبل 2005 میں جعلی پاسپورٹ اور جعلی نام پر ہندوستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ ساجد میر نے ڈیوڈ کولمین ہیڈلی اور دیگر دہشت گردوں کے ساتھ مل کر ممبئی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ وہ لشکر کے رہنما حافظ محمد سعید کے قریبی سمجھا جاتا ہے۔ ہندوستان ہی نہیں امریکہ بھی ساجد میر کو گزشتہ ایک دہائی سے تلاش کر رہا ہے۔ ایف بی آئی نے اس پر 5 ملین ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستان میں Imran Khan کو بڑی راحت، 15 الگ الگ معاملوں میں ملی عبوری ضمانت

      یہ بھی پڑھیں:
      UNSC: لشکرطیبہ اورجیش محمدکےدرمیان روابط خطےکیلئےخطرہ! ہندوستان نےکیااپنےموقف کااظہار

      پابندیوں سے بچنے کی پاک کی چال!
      پی ٹی آئی کے مطابق، خیال کیا جاتا ہے کہ پاکستان نے ساجد میر کی گرفتاری اور سزا اس کے خلاف عائد پابندیوں سے بچنے کے لیے دکھائی ہے۔ دراصل، پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ میں ہے۔ اس کے تحت دہشت گرد تنظیموں کو پناہ دینے پر اس پر کئی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ پاکستان جون 2018 سے گرے لسٹ میں ہے۔ اس بار جرمنی میں ہونے والے اجلاس میں ایف اے ٹی ایف نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی زمینی کی تصدیق کرے گا اور اسے گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ دے گا۔ قرضوں میں ڈوبا پاکستان اس فہرست سے نکلنا چاہتا ہے، اسی لیے وہ یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ یہاں دہشت گردوں پر لگام لگا رہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: