ہوم » نیوز » عالمی منظر

بنگلہ دیش سے نومبر کے وسط میں روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی شروع ہونے کی امید

میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش منتقل ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی نومبر وسط سے شروع ہو جائے گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 30, 2018 09:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلہ دیش سے نومبر کے وسط میں روہنگیا پناہ گزینوں کی میانمار واپسی شروع ہونے کی امید
فائل تصویر

میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش منتقل ہونے والے روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی نومبر وسط سے شروع ہو جائے گی۔ بنگلہ دیش کے خارجہ سکریٹری محمد شهيد الاسلام نے منگل کو یہاں میانمار کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے بعد بتایا کہ شاید نومبر کے وسط سے روہنگیا پناہ گزنیوں کی وطن واپسی شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں کا پہلا دستہ نومبر کے وسط تک میانمار واپس لوٹ جائے گا"۔

میانمار کے وفد کے دو اراکین بدھ کو روہنگیا کیمپوں کا دورہ کریں گے جس سے ان کے وطن لوٹنے کے لئے حوصلہ افزائی ہونے کی امید ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان روہنگیا پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئے ہونے والے معاہدے کے بعد مشترکہ ورکنگ گروپ کی یہ تیسری میٹنگ تھی ۔


میٹنگ میں میانمار کے وفد کی قیادت کر نے والے خارجہ سکریٹری منٹ تھونے بتایا کہ یہ ملاقات کھلے اور دوستانہ ماحول میں ہوئی اور اس کے ٹھوس نتیجے نکلے ہیں۔ مسٹر شہید الاسلام نے کہا کہ وطن واپسی ایک پیچیدہ عمل ہے لیکن سیاسی قوت ارادی سے اس بحران کا حل نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ کے پرامن حل کے لئے وزیر اعظم شیخ حسینہ کی ہدایات کے بارے میں بھی بتایا۔

واضح ر ہے کہ میانمار کے راخین صوبے میں گزشتہ سال کے آخر میں روہنگیا آبادی کے خلاف فوج کے مبینہ تشدد کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی کرکے سرحد پار بنگلہ دیش فرار ہوگئے تھے۔ بنگلہ دیش کے کوکس بازار علاقے میں ان کے لئے کیمپوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ فی الحال 10 لاکھ سے زیادہ روہنگیا افراد بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

First published: Oct 30, 2018 09:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading