ہوم » نیوز » عالمی منظر

عمران خان کے بڑبولے پن پر ہندوستان نے دکھایا پاکستان کو آئینہ، کہا- ہمارا اقتصادی پیکیج آپ کی جی ڈی پی سے بڑا

پاکستان (Pakistan) کے وزیراعظم عمران خان (Imran Khan) نےجمعرات کو کہا تھا کہ ہندوستان کے 34 فیصد خاندانوں کو اقتصادی مدد پہنچانےکے لئے ہم اس کی مدد کرنا چاہتے ہں۔ ایسے میں انوراگ شریواستو نے عمران خان کو آئینہ دکھایا ہے۔

  • Share this:
عمران خان کے بڑبولے پن پر ہندوستان نے دکھایا پاکستان کو آئینہ، کہا- ہمارا اقتصادی پیکیج آپ کی جی ڈی پی سے بڑا
عمران خان کے بڑبولے پن پر ہندوستان نے دکھایا پاکستان کو آئینہ

نئی دہلی: وزارت خارجہ (Foreign Ministry) کے ترجمان انوراگ شرواستو نے پاکستان (Pakistan) کے وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) کے بڑ بولے بیان پر انہیں آئینہ دکھایا ہے۔ انوراگ شریواستو نے کہا کہ پاکستان کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ اس پر کل ڈی جی پی (GDP) کا 90 فیصد قرض ہے، جہاں تک ہندوستان کی بات ہے تو ہمارا اقتصادی پیکیج بھی پاکستان  (Pakistan) کی ڈی جی پی سے بڑا ہے۔ دراصل، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نےجمعرات کو کہا تھا کہ ہندوستان کے 34 فیصد خاندانوں کو اقتصادی مدد پہنچانےکے لئے ہم اس کی مدد کرنا چاہتے ہں۔ ایسے میں انوراگ شریواستو نے عمران خان کو آئینہ دکھایا ہے۔


پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کیا تھا، ’رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں اگر 34 فیصد خاندان کو ایک ہفتے میں اقتصادی مدد نہیں ملے گی تو وہ زندہ نہیں رہ پائیں گے۔ اس معاملے میں ہندوستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ہم اپنا کامیاب کیش پروگرام شیئر کرنے کے لئے تیار ہیں’۔ عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے کامیابی کے ساتھ 9 ہفتے میں 10 ملین فیملی کو 120 بلین بھیجے ہیں۔




عمران خان نے کو ہے یہ بڑا خدشہ

پاکستان میں کووڈ-19 کے معاملے بڑھ کر 1,05,637 ہوجانے کے درمیان وزیر اعظم عمران خان نے پیر کو کہا کہ کورونا وائرس وبا کے جولائی- اگست میں شباب پر پہنچنے کا خدشہ ہے۔ عمران خان نے پاکستان کو خطاب کرتے ہوئے کہا، ’ہمیں پہلے سے معلوم ہے کہ وائرس پھیلے گا۔ ہمارے ماہرین کو اس بیماری کے پھیلنے کا جو رخ نظر آیا ہے، اس کے مطابق یہ شباب پر پہنچے گا اور پھر گراف فلیٹ ہوجائے گا’۔

عمران خان نےکہا کہ کورونا وائرس وبا کے جولائی- اگست میں شباب پر پہنچنے کا خدشہ ہے۔
عمران خان نےکہا کہ کورونا وائرس وبا کے جولائی- اگست میں شباب پر پہنچنے کا خدشہ ہے۔


انہوں نے کہا، ’ہمارے معاملات کے جولائی کے آخر یا اگست میں شباب پر پہنچنے کا خدشہ ہے، پھر انفیکشن کم ہوگا۔ اس لئے آج میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے لئے نہیں، بلکہ آپ اپنے لئے، اپنے اہل خانہ، بزرگوں اور دیگر بیماری سے متاثر اشخاص کے لئے برائے مہربانی احتیاط برتیں’۔
First published: Jun 11, 2020 10:19 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading