امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اورپاکستان کےدرمیان ایک بار پھرمسئلہ کشمیر کوحل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میری اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ہے،میرے پی ایم عمران خان اورپی ایم مودی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، میں اپنی پیشکش پرقائم ہوں اورمسئلہ کشمیرپرثالثی کیلئے تیارہوں، میں بہت اچھا ثالث ثابت ہوسکتا ہوں، اگر میری ثالثی سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے تو میں اس کیلئے تیار ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پربات چیت جاری ہے، طالبان اور افغانستان کی صورتحال پربات چیت جاری ہے، پاکستان سے تجارت اور دیگرامورپربات ہوگی، پاکستان کے ساتھ امریکہ کی تجارت بہت کم ہے اس کو مزید بڑھایا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھ سے پہلے امریکی صدور نے پاکستان کے ساتھ برا سلوک کیا، پہلی امریکی قیادت کو پتا نہیں تھا کہ پاکستان کے ساتھ کیسے تعلقات رکھنے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان پر مکمل بھروسہ کرتا ہوں،
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پیرکوغیرملکی تعلقات کی کونسل میں متعدد امورپراظہارخیال کیا۔اس کے دوران، انہوں نے آرٹیکل 370 سے لیکرہاؤڈی مودی پروگرام میں امریکی صدرٹرمپ کی شرکت پربھی ردعمل کا اظہار کیا۔ صرف یہی نہیں، عمران خان نے عالمی سطح پر بالاکوٹ فضائی حملے (ایئراسٹرائیک) کا اعتراف کرلیاہے۔ واضح رہے کہ بالاکوٹ فضائی حملے کی پاکستان مسلسل تردید کرتارہا ہے۔
امریکہ میں عمران خان پھر ہوئے شرمسار
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے لئے امریکہ دورہ ایک بارپھر شرمناک ثابت ہوا، غیرملکی تعلقات کی کونسل میں ایک کے بعد ایک سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہیں شرمندگی کا سامنا کرناپڑا۔ہندوستان سے متعلق سوالوں کے جواب دینے سے پہلے دہشت گردی۔ اپنی ناکامیوں کے بارے میں، وہ امریکہ کو نشانہ بنیاہے۔ پاکستان پر لگے دہشت گردی کے الزامات کا دفاع کرتے ہوئے، عمران یہ بھی بھول گئے کہ وہ خود اس وقت امریکہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بھی ماضی میں پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیاہے۔عمران خان یہ بھی اعتراف کیاہے ک پاکستان کی حکومت نے ماضی میں طالبانی جہادیوں کو تربیت فراہم کی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔