ہوم » نیوز » عالمی منظر

کورٹ میں ڈومینیکا حکومت نے کہا، مہول چوکسی کو ہندستان کو سونپ دیں: جانیں پورا معاملہ

Mehul Choksi hearing in Dominica court: 13578 کروڑ پی این بی گھوٹالے کے ملزم چوکسی کو ہندستان لانے کیلئے سی بی آئی اور ای ڈی کی ٹیم ڈومینیکا پہنچی ہیں۔ یہ دونوں ٹیمیں ان سماعت کے دوران کورٹ روم میں موجود رہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوکسی اس سماعت میں ویڈیو کال کے ذریعے سے شریک ہوا۔

  • Share this:
کورٹ میں ڈومینیکا حکومت نے کہا، مہول چوکسی کو ہندستان کو سونپ دیں: جانیں پورا معاملہ
یہ دونوں ٹیمیں ان سماعت کے دوران کورٹ روم میں موجود رہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوکسی اس سماعت میں ویڈیو کال کے ذریعے سے شریک ہوا۔

مفرور میہول چوکسی (Mehul Choksi) کیس میں آج ڈومنکا کورٹ میں باہر بھیجنے کی عرضی پر سماعت ہو رہی ہے۔ اینٹیگوا اور بار بڈا سے حال ہی میں فرار ہوئے میہول چوکسی کو گزشتہ ہفتے ڈومینکا میں پکڑ لیا گیا تھا۔ چوکسی کے فرار ہونے کے بعد انٹیگوا اور بار بوڈا کے ویزیر اعظم گیسٹان براؤنی نے کہا کہ ڈومینیکا کو ہیرا کاروباری کو سیدھے ہندستان کو سونپنے کو کہا ہے۔ 13578 کروڑ پی این بی گھوٹالے کے ملزم چوکسی کو ہندستان لانے کیلئے سی بی آئی اور ای ڈی کی ٹیم ڈومینیکا پہنچی ہیں۔ یہ دونوں ٹیمیں ان سماعت کے دوران کورٹ روم میں موجود رہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوکسی اس سماعت میں ویڈیو کال کے ذریعے سے شریک ہوا۔


>> ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چوکسی کو 8 جون تک ڈومینیکا میں رہنا پڑے گا۔


>> ڈومینیکا حکومت نے ہندوستان کی حمایت کی اور عدالت میں کہا کہ چوکسی کو ہندوستان بھیجا جائے ورنہ اس کا معاملہ پھنس جائے گا۔


>> ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ڈومینیکا میہول چوکسی کو ہندوستان بھیجنا چاہتی ہے۔

>> سات وکلاء میہول چوکسی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

> سماعت کی ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

>> میہل چوکسی کے وکیل وجے اگروال نے سماعت سے پہلے کہا کہ میڈیا میں ایسی اطلاعات آرہی ہیں کہ چوکسی کا بھائی ڈومینیکا کی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کر رہا ہے۔ کوینکہ چوکسی کا بھائی ان کی صحت کی وجہ سے اسے دیکھنے ڈومینیکا آیا تھا اس لئے لوگ اس طرح کی باتیں بنا رہے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 02, 2021 10:32 PM IST