Pakistan Flood:سیلاب سے بدحال اپنے ملک کے لئے مدد کی اپیل کررہے ہیں پاکستانی ستارے، اب مہوش حیات نے کی یہ اپیل
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات۔
Mehwish Hayat Pleaded Help For Pakistani Flood Victims: مہوش نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا، 'اس وقت ہمیں متحد ہو کر لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اگر آپ ایک جان بچا رہے ہیں تو اس سے ہزاروں زندگیاں بچ رہی ہیں۔
Mehwish Hayat Pleaded Help For Pakistani Flood Victims:پڑوسی ملک پاکستان ان دنوں ایک بار پھر سے مشکلوں کا سامنا کررہا ہے۔ بھاری بارش کی وجہس ے پورے ملک میں سیلاب آیا ہوا ہے جس میں ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کے مارے جانے جب کہ 3.3کروڑ لوگوں کے بے گھر ہونے کی خبر ہے۔ ایسے میں پاکستان کی تمام بڑی ہستیوں نے ملک کی عوام اور باقی لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔ اداکارہ مہوش حیات (Mehwish Hayat) بھی لوگوں کی مدد کے لئے الگ الگ راستے اپنارہی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ایک انٹرویو کے دوران وہاں کی موجودہ صورتحال بتا دی۔ اداکارہ نے لاکھوں متاثرین کی جانب سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ اگلے ماہ تک 70 ہزار سے زائد حاملہ خواتین کی پیدائش متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں، وہ خود سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور یہ جاننے کی کوشش کریں گی کہ ان کی مدد کیسے کی جائے۔
اتنا ہی نہیں، مہوش نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا، 'اس وقت ہمیں متحد ہو کر لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ میرا ماننا ہے کہ اگر آپ ایک جان بچا رہے ہیں تو اس سے ہزاروں زندگیاں بچ رہی ہیں۔ جو خواتین ابھی اپنے بچے کو جنم دینے والی ہیں انہیں فی الحال کسی قسم کی طبی مدد نہیں ہوگی۔ انہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہوگی''۔
بیلا حدید نے کی مدد کی اپیل فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے بھی حال ہی میں پاکستان میں سیلاب زدہ سڑکوں پر اسکول کے بچوں کو لے کر ایک دردناک پوسٹ شیئر کی ہے۔
اس کے ذریعے انہوں نے لوگوں کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا اور انہیں آگے آنے،چندہ دینے اور مدد کرنے کی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جون سے اگست تک کے نقصانات کے اعداد و شمار بتائے ہیں جن کے مطابق تقریباً 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔