உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے رکن پارلیمنٹ نے کٹرینہ کیف کے گانے Tip Tip Barsa Pani پر لگائے دھماکیدار ٹھمکے: وائرل ویڈیو

    Aamir Liaquat Hussain Dance Video: پاکستان کے عامر لیاقت حسین کے ڈانس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ لوگ اس ویڈیو کو خوب شیئر کر رہے ہیں حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ایوینٹ کا ہے۔

    • Share this:
      Aamir Liaquat Hussain Dance Video: اکشے کمار (Akshay Kumar)  اور روینہ ٹنڈن (Raveena Tandon)  کی فلم 'موہرا' کا ایک گانا 'ٹپ ٹپ برسا پانی' گزشتہ 27 سالوں سے لوگوں میں مشہور ہے۔ وہیں اب  یہ گانا اکشے کمار کی حالیہ فلم 'سوریہ ونشی' (Sooryavanshi)  میں دوبارہ آنے کے بعد  چرچا میں ہے جس میں اکشے کے ساتھ کٹرینہ کیف  (Katrina Kaif)   نظر آئی تھیں۔ اس ری کریئیٹ گانے کو بھی لوگوں نےبہت پسند کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ گانا ایک بار پھر  ٹرینڈ میں ہے۔

      دراصل پاکستانی ٹیلی ویژن کے میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین  (Aamir Liaquat Hussain)  نے کٹرینہ کیف کے اس گانے پر دھماکیدار ڈانس کیا ہے۔ عامر ایک تقریب میں 'ٹپ ٹپ برس پانی'  Tip Tip Barsa Pani گانے پر زبردست ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں جس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ عامر اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔

      اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے رکن اسمبلی عامر لیاقت حسین(Aamir Liaquat Hussain Viral Video) و ایک اچھے ڈانسر بھی ہیں۔ ان کے ڈانس کی ویڈیو دیکھ کر کوئی بھی داد دے گا۔ دراصل، سب سے پہلے تیمور زمان نامی ٹویٹر یوزر  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عامر کی ویڈیو شیئر کی جس کے بعد ٹوئٹر یوزر امان ملک نے بتایا کہ اس ویڈیو میں ڈانس کرنے والا شخص پاکستانیرکن پارلیمنٹ  ہے۔

      عامر لیاقت حسین کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر مچادی دھوم ۔
      پاکستان کے عامر لیاقت حسین کے ڈانس کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہے۔ لوگ اس ویڈیو کو خوب شیئر کر رہے ہیں حالانکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کس ایوینٹ کا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اکشے کمار کی فلم 'سوریہ ونشی' کو ناظرین کی جانب سے کافی پیار ملا ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: