گولڈ کوسٹ۔ ویٹ لفٹرستیش کمار شوالنگم نے ویٹ لفٹنگ میں شاندار کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہندوستان کو 21 ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں ہفتہ کو تیسرا طلائی تمغہ دلایا۔
ستیش نے 77 کلو گرام زمرہ میں مجموعی طورپر 317 کلو گرام وزن اٹھا کر طلائی تمغہ جیتا۔ ستیش نے’ا سنیچ‘ میں 144 کلو گرام اور ’كلن اینڈ جرک‘ میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا۔ ان کا مجموعی وزن 317 کلو تھا۔
ہندوستان کا ان کھیلوں میں یہ تیسرا طلائی تمغہ اور کل پانچواں تمغہ ہے۔ ہندوستان کو یہ تمام پانچ تمغے ویٹ لفٹروں نے دلائے۔ اس سے پہلے ميرابائی چانو اور سجيتا چانو نے طلائی تمغے جیتے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔