உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میکسیکو کے نائٹ کلب میں گولی باری، 14افراد ہلاک ، متعدد زخمی

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    پولیس نے علاقوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے لیکن بدمعاشوں کو پکڑنے میں ناکام رہی کیونکہ وہ حملے کے بعد مچی اتراتفری کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      میکسیکو میں گواناجوآتو صوبہ کے سلامانکا میں واقع ایک نائٹ کلب میں سنیچر کو کچھ بندوق برداروں نے اندھادھند گولی باری کرکے کم سے کم 14 لوگوں کو قتل کردیا اور کئی دیگر کو زخمی کردیا۔
      مقامی میڈیا نے بتایا کہ حملہ آور ٹرکوں میں سوار ہوکر آئے تھے۔انہوںنے سلامانکا کے ’لاپلایا‘ نائٹ کلب میں گھستے ہی گولی باری شروع کردی جس سے وہاں کے ملازمین سمیت کم سے کم 14 لوگوں کی موت ہوگئی۔ حملے میں سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔
      پولیس نے علاقوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے لیکن بدمعاشوں کو پکڑنے میں ناکام رہی کیونکہ وہ حملے کے بعد مچی اتراتفری کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ پولس کو حملوں کے وجوہات کا اب تک علم نہیں ہوسکا ہے۔
      First published: