உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میکسیکو کے ایک ریستوران بار میں فائرنگ، سات ہلاک

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    حکام نے بتایا کہ یہ حملہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دیر شام قریب آٹھ بجے پیش آیا۔ دو نامعلوم مسلح افراد لاس ورجنياس نامی ایک ریستوران بار میں داخل ہوئے اور اندھا دھند گولیاں چلانے کے بعد وہ باہر کھڑی ایک گاڑی میں سوارہوکر فرار ہوگئے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      میکسیکو کے پلایا ڈیل کارمین شہر کے میکسیکن کیریبین ریزورٹ میں دو نامعلوم مسلح افراد نے ایک ریستوران بار میں اندھا دھند فائرنگ کرکے سات افراد کو قتل کر دیا۔ مقامی حکام نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ حکام نے بتایا کہ یہ حملہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دیر شام قریب آٹھ بجے پیش آیا۔ دو نامعلوم مسلح افراد لاس ورجنياس نامی ایک ریستوران بار میں داخل ہوئے اور اندھا دھند گولیاں چلانے کے بعد وہ باہر کھڑی ایک گاڑی میں سوارہوکر فرار ہوگئے۔

      کونٹینا رو صوبے کے پولیس چیف البرٹو كیپیلا نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ممکنہ طور پر منشیات سے متعلق ہو سکتا ہے۔ مسٹر كیپیلا نے ایک ٹیلی ویژن نیوز چینل کو بتایا کہ حادثے کی جگہ اور کچھ ثبوتوں کی بنیاد پر پتہ چلتا ہے کہ حملہ آوروں کے حملے کا تعلق منشیات سے ہوسکتا ہے۔

      اس فائرنگ میں چھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ساتویں شخص نے اسپتال لے جاتے وقت دم توڑ دیا۔ گولی باری کئی دیگر محافظ بھی زخمی ہو ئے۔ واضح رہے کہ پلایا ڈیل کارمین اور نزدیک کا کینکن شہر میکسیکو کے بہترین سیاحتی مقام ہیں اور حال میں دونوں ہی شہروں میں منشیات سے متعلق جرائم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

      جنوری 2017 میں سے پلایا ڈیل کارمین کے مقبول بلیو پیرٹ بار میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں تین غیر ملکی اور میکسیکو کے دو شہریوں کی موت ہو گئی تھی۔

       
      First published: