ہوم » نیوز » عالمی منظر

دوسری خاتون کے ساتھ شوہر کی پرائیویٹ وقت کی تصویریں دیکھ کر بیوی نے اٹھایا خوفناک قدم

خاتون نے شوہر کے موبائل میں اس کی اور ایک کم عمر کی خاتون کے ساتھ میں کچھ ایسی تصویریں دیکھ لیں جنہیں دیکھ کر اس کا غصہ پھوٹ پڑا۔ بعد میں راز کھلا تو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

  • Share this:
دوسری خاتون کے ساتھ شوہر کی پرائیویٹ وقت کی تصویریں دیکھ کر بیوی نے اٹھایا خوفناک قدم
خاتون نے شوہر کے موبائل میں اس کی اور ایک کم عمر کی خاتون کے ساتھ میں کچھ ایسی تصویریں دیکھ لیں جنہیں دیکھ کر اس کا غصہ پھوٹ پڑا۔ بعد میں راز کھلا تو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

میکسیکو (Mexico) کے لا پرینسا نام کے اخبار نے ایک حیران کرنے والے معاملے کو رپورٹ کیا ہے۔ میکسیکو کے ایک شہر میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر چاقو سے اس لئے حملہ کر دیا کیونکہ خاتون نے شوہر کے موبائل میں اس کی اور ایک کم عمر کی خاتون کے ساتھ میں کچھ ایسی تصویریں دیکھ لیں جنہیں دیکھ کر اس کا غصہ پھوٹ پڑا۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ خاتون کوئی اور نہیں وہ خود ہے۔


سننے میں خبر تھوڑی عجیب لگ سکتی ہے مگر یہ چونکانے والا معاملہ میکسیکو کے سونارا کا ہے۔ اس معامے کا انکشاف تب ہوا جب کچھ لوگوں نے پولیس کو تب فون کرکے بلایا جب انہوں نے اپنے پروس کے گھر میں گھریلو تشدد کی آوازیں سنیں۔ رپورٹ کے مطابق لیونورا (Leonora) نام کی خاتون نے اپنے شوہر جوان (Juan) پر جلن کے سب چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس نے اپنے شوہر کے فون میں ایک کم عمر کی خاتون کے ساتھ شوہر کی کچھ اترنگی تصویریں دیکھ لی تھیں جس کے بعد وہ آگ ببولہ ہو گئی۔ اس نے غصے میں چاقو اٹھایا اور شوہر پر حملہ بول دیا۔ اس نے شوہر کو صفائی میں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیا اوع شوہر کو نازیبا الفاظ کہتے ہوئے چاقو چلانا شروع کردیا۔


پولیس کو دی گئی شوہر کی گواہی کے مطابق جوان کو بڑی مشکل سے چاقوؤں کے وار سے بچایا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو سکتے تھے۔ انہوں نے اپنی بیوی کے غصے کو شانر کراکر جاننے کوششک کی کہ وہ کیوں ان پر حملہ کر رہی ہے۔ (Leonora) نے جوان کو فون میں تصویریں دکھائیں تب شوہر نے انہیں بتایا کہ تصویر میں ان کے ساتھ نظر آرہی خاتون Leonora ہی ہے۔


جوان نے اپنی بیوی اور پھر پولیس کو اس بات کی جانکاری دی کہ انہوں نے اپنی بیوی Leonora اور ان کی کچھ تصاویر ایک پرانے ای میل سے نکالی تھیں۔ یہ تصویر اس وقت کی تھی جب دونون کی شادی نئی ہوئی تھی۔ اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ تب دونوں نے اپنی کچھ اترنگی تصویریں کلک کی تھیں۔ یہ تصویریں جوان کے ایک پرانے ای میل میں تھیں۔ وہاں سے نکل کر انہوں نے تصویروں کو اپنے موبائل میں محفوظ کر لیا۔ ان تصویروں میں Leonora کافی پتلی تھیں اور نوان بھی تھیں۔ اس وقت وہ کافی میک اپ کیا کرتی تھیں۔ مگر وقت کے ساتھ ان کے وزن اور رنگ روپ میں اتنی تبدلی آئی کہ وہ خود کو ہی نہیں پہچان پائیں۔

لینورا Leonora کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور جب جیل میں رہ کر وہ عالت کے فیصؒے کا انتظار کر رہی ہیں۔ ان پر گھریلو رشدد کا الزام لگا ہے۔ اگر انہیں قصوروار پائا گیا تو انہیں جیل میں وقت گزارنا پڑے گا۔۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 24, 2021 09:00 PM IST