ہوم » نیوز » عالمی منظر

مائیکل مارٹن آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب، کووڈ-19 سے لڑنے کا کیا عزم

آئرش پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر شان او فیئرگیل نے ووٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن کے حق میں 93 جبکہ ان کے خلاف 63 ووٹ ڈالے گئے۔ واضح رہے کہ آئرش پارلیمنٹ کے موجودہ ایوان زیریں میں کل 160 نشستیں ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 28, 2020 09:27 AM IST
  • Share this:
مائیکل مارٹن آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب، کووڈ-19 سے لڑنے کا کیا عزم
مائیکل مارٹن آئرلینڈ کے نئے وزیر اعظم منتخب

ڈبلن،28 جون (ژنہوا) آئر لینڈ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کی ہونے والی ایک خصوصی میٹنگ میں ہفتہ کو یہاں ووٹنگ ہوئی، جس میں فیانا فال پارٹی کے لیڈر مائیکل مارٹن کو نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا۔ مقامی میڈیا نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ آئرش پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے اسپیکر شان او فیئرگیل نے ووٹ کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن کے حق میں 93 جبکہ ان کے خلاف 63 ووٹ ڈالے گئے۔


آئرش پارلیمنٹ کے موجودہ ایوان زیریں میں کل 160 نشستیں ہیں۔ آئرش نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن براڈ کاسٹر آر ٹی ای کی اطلاعات کے مطابق فیانا فال کے سبھی 84 ممبران پارلیمنٹ نے مائیکل مارٹن کو نئے وزیر اعظم کے لئے ووٹ کیا، جبکہ 9 آزاد امیدواروں نے بھی ان کی نامزدگی کے حق میں ووٹ دیا۔


مائیکل مارٹن نے اپنی جیت کے بعد مختصر تقریر میں کہا کہ اس وقت کووڈ- 19 وبا سے ملک کا کوئی بھی حصہ بچا ہوا ا نہیں ہے اور ایسے حالات میں حکومت کے لئے سب سے اہم کام اس وبا سے بچنے کے لئے اقدامات کرنا ہوگا۔
مائیکل مارٹن نے اپنی جیت کے بعد مختصر تقریر میں کہا کہ اس وقت کووڈ- 19 وبا سے ملک کا کوئی بھی حصہ بچا ہوا ا نہیں ہے اور ایسے حالات میں حکومت کے لئے سب سے اہم کام اس وبا سے بچنے کے لئے اقدامات کرنا ہوگا۔



مائیکل مارٹن نے اپنی جیت کے بعد ڈبلن کے کنونشن سینٹر کے 2،000 نشست والے آڈیٹوریم میں کووڈ -19 کے دور میں سوشل ڈسٹنسنگ کے ضابطہ پر عمل کرتے ہوئے ایک مختصر تقریر کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت کووڈ- 19 وبا سے ملک کا کوئی بھی حصہ بچا ہوا ا نہیں ہے اور ایسے حالات میں حکومت کے لئے سب سے اہم کام اس وبا سے بچنے کے لئے اقدامات کرنا ہوگا۔
First published: Jun 28, 2020 09:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading