ہوم » نیوز » عالمی منظر

نیٹ ورک 18 سے بولے ستیہ نڈیلا، 'ڈیجیٹل انڈیا' پر کام کرنے کو تیار

سین ہوجے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے تکنیک کی دستیابی انتہائی ضروری ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی تبھی ہو سکتی ہے جب اس کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی ہو۔

  • Share this:
نیٹ ورک 18 سے بولے ستیہ نڈیلا، 'ڈیجیٹل انڈیا' پر کام کرنے کو تیار
سین ہوجے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے تکنیک کی دستیابی انتہائی ضروری ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی تبھی ہو سکتی ہے جب اس کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی ہو۔

سین ہوجے۔ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے تکنیک  کی دستیابی انتہائی ضروری ہے اور کسی بھی ملک کی ترقی تبھی ہو سکتی ہے جب اس کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی ہو۔  یہ بات کہی مائیکروسافٹ کے سربراہ ستیہ نڈیلا نے۔ اس وقت وزیر اعظم نریندر مودی امریکہ کے سین ہوجے میں ہیں جہاں وہ دنیا کی ٹاپ آئی ٹی کمپنیوں کے سی ای او سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اسی کڑی میں وہ ستيہ نڈیلا سے بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔ مودی سے ملاقات کو لے کر پرجوش ستيہ نڈیلا نے سی این این-آئی بی این سے خصوصی بات چیت کی۔

سی این این-آئی بی این سے بات چیت میں ستیہ نڈیلا نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ہندوستان کو ڈیجیٹل بنانے کے کام میں مدد کریں گے۔ نڈیلا نے کہا کہ وہ 20 سال سے ہندستان میں کام کر رہے ہیں۔ اس لئے ان کی سیکورٹی سے متعلق فکرمندیوں سے بھی واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ کام کرنے سے ہمارا بھی فائدہ ہوگا۔ کیونکہ ہندوستان کافی بڑی مارکیٹ ہے جہاں کام کرنے کو لے کر ہم پرجوش ہیں۔

ستیہ نڈیلا نے کہا کہ ٹیکنالوجی ایک طاقتور ہتھیار ہے جس سے لوگ اور ادارے بڑے سے بڑا ہدف حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکنیک کے ذریعے ہی کاروبار سمیت ہر میدان میں ترقی ہو سکتی ہے۔ بغیر تکنیکی رسائی کے ترقی کی بات بے معنی ہے۔

First published: Sep 27, 2015 11:39 AM IST