ہوم » نیوز » عالمی منظر

غیر قانونی تارکین وطن کو بغیر قانونی عمل کے واپس بھیجا جانا چاہئے: ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ جو لوگ غیر قانونی طریقے سے امریکہ کی سرحد میں داخل ہوتے ہیں ان کو بغیر کسی عدالتی عمل مکمل کئے جہاں سے وہ آئے ہیں وہاں واپس بھیجا جانا چاہیے۔

  • Share this:
غیر قانونی تارکین وطن کو بغیر قانونی عمل کے واپس بھیجا جانا چاہئے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فائل فوٹو

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ جو لوگ غیر قانونی طریقے سے امریکہ کی سرحد میں داخل ہوتے ہیں ان کو بغیر کسی عدالتی عمل مکمل کئے جہاں سے وہ آئے ہیں وہاں واپس بھیجا جانا چاہیے۔ مسٹر ٹرمپ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا’’ہم ان تمام لوگوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ جب کوئی امریکہ میں آتا ہے تو ہمیں فوری طور پر ججوں یا عدالتی معاملوں میں پڑے بغیر انہیں واپس بھیج دینا چاہئے‘‘۔

انہوں نے کہا’’ہمارے ملک کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے تمام لوگوں کو ہم قبول نہیں کر سکتے ہیں۔سر حد کو مستحکم کرنا کوئی جرم نہیں‘‘۔






First published: Jun 26, 2018 08:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading