ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹماٹر کے بعد پاکستان میں اب دودھ بھی ہوا مہنگا، 180 روپئے فی لیٹر تک پہنچی قیمت

پاکستان کے عوام سبزیوں، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر پہلے سے پریشان تھے ، لیکن اب دودھ کی قیمتوں نے بھی ان کے سامنے ایک نئی مشکل پیدا کر دی ہے۔

  • Share this:
ٹماٹر کے بعد پاکستان میں اب دودھ بھی ہوا مہنگا، 180 روپئے فی لیٹر تک پہنچی قیمت
علامتی تصویر

پڑوسی ملک پاکستان کا معاشی نظام کافی برے دور سے گزر رہا ہے۔ اس کی وجہ سے وہاں چیزوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ پاکستان کے عوام سبزیوں، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں کو لے کر پہلے سے پریشان تھے ، لیکن اب دودھ کی قیمتوں نے بھی ان کے سامنے ایک نئی مشکل پیدا کر دی ہے۔


کراچی ڈیری فارمس ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں میں 23 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس وجہ سے دودھ کی قیمت 120 روپئے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔ وہیں، خردہ بازار میں دودھ 180 روپئے فی لیٹر تک فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت سے کئی بار قیمتیں بڑھانے کی اپیل کی گئی تھی لیکن اجازت نہیں ملنے کے بعد اسے خود قیمت بڑھانے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔


وہیں، انتظامیہ نے ایسوسی ایشن کے اس قدم کو غلط بتایا ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ زیادہ قیمت پر دودھ بیچ رہے کاروباریوں پر کارروائی کر رہی ہے۔

First published: Apr 17, 2019 11:08 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading