ہوم » نیوز » عالمی منظر

منیٰ سانحہ : جاں بحق ہونے والے 719 میں 18 ہندوستانی

نئی دہلی۔ حج کے دوران منیٰ میں ہوئی بھگڈر میں مرنے والوں کی تعداد 719 افراد پر پہنچ گئی ہے جس میں 18 ہندوستانی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کم از کم 13 ہندوستانی زخمی بھی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 26, 2015 05:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
منیٰ سانحہ : جاں بحق ہونے والے 719 میں 18 ہندوستانی
نئی دہلی۔ حج کے دوران منیٰ میں ہوئی بھگڈر میں مرنے والوں کی تعداد 719 افراد پر پہنچ گئی ہے جس میں 18 ہندوستانی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کم از کم 13 ہندوستانی زخمی بھی ہیں۔

نئی دہلی۔  حج کے دوران منیٰ میں ہوئی بھگڈر میں مرنے والوں کی تعداد 719 افراد پر پہنچ گئی ہے جس میں 18 ہندوستانی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ کم از کم 13 ہندوستانی زخمی بھی ہیں۔ یہ پچھلے 25 سال کے دران سعودی عرب میں حج کے دوران ہونے والا بدترین حادثہ ہے۔



امور خارجہ کی وزارت کی طرف سے پریس کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ میں ہمارے افسران خبریں حاصل کرنے اور لاپتہ حاجیوں کے کنبوں سے ملنے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس المیہ میں 18 ہندوستانی جاں بحق ہوئے ہیں۔



بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمارا مشن سعودی حکام اور کنبہ کے لوگوں سے برابر رابطہ میں ہے تاکہ مرنے والوں کی شناخت کی تصدیق ہوسکے اور ان کی تجہیز و تکفین کی کارروائی جلد از جلدکی جاسکے‘‘۔ ہندوستانی حج مشن کے مطابق مرنے والے 18 ہندوستانیوں میں سے 9 کا تعلق گجرات سے ہے‘۔

First published: Sep 26, 2015 05:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading