چندریان -2 مشن کی لینڈنگ سےٹھیک قبل اس سے رابطہ ٹوٹنےکےبعد جب تھوڑی دیرتک کوئی اطلاع نہیں مل پائی، توپڑوسی ملک پاکستان کےسائنس وٹکنا لوجی کے وزیر چودھری فواد حسین نے بےہودہ تبصرہ کردیا۔ انہوں نےٹوئٹ کیا 'جوکام آتا نہیں، پنگا نہیں لیتےنا... ڈیئر'انڈیا'۔ وہیں دوسری طرف ہندوستان کے چاند کےجنوبی قطب پرپہنچنے کے پیچیدہ مشن کےتحت چندریان 2 کے وکرم لینڈرکےاترنے سے پہلےاس سے رابطہ ٹوٹنے کی خبرنےعالمی سطح پرسرخیاں بٹوری ہیں۔ نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا نےچاند کے جنوبی قطب پرپہنچنےکے سلسلہ میں اسروکی ہمت کی ستائش کی ہے۔
قابل ذکر ہےکہ جموں وکشمیرکوخصوصی ریاست کا درجہ دلانے والےآرٹیکل 370 کے ختم ہونےکےبعد پاکستان بوکھلایا گیا تھا۔ پاکستان نےہندوستانی حکومت کوجنگ کی بھی دھمکی دی تھی۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیراورعمران خان کےقریبی فواد چودھری نے کہا تھا کہ 'اراکین پارلیمنٹ کوبےکارکے موضوعات پرآپس میں لڑنےکی جگہ ہندوستان کومنہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ ہمیں جنگ کے لئے تیاررہنےکی ضرورت ہے'۔ پاکستان کی قومی اسمبلی میں کشمیرسے دفعہ 370 پربحث کرنےکےلئےمشترکہ سیشن بلایا گیا تھا، جس میں وزیراعظم عمران خان خود ہی غیرحاضررہے۔ اسی وجہ سے اپوزیشن نےایوان میں زبردست ہنگامہ کیا، جس کےبعد پارلیمنٹ کی کارروائی روک دی گئی اوراسپیکراپنےکمرے میں لوٹ گئے۔
فواد نے راہل سےکہا تھا، آپ اپنے پرنانا سے سیکھیںفواد چودھری نے راہل گاندھی کے ٹوئٹ کوری ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا تھا 'آپ کی سیاست کی پریشانی کنفیوژن ہے۔ آپ کوسچ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ آپ اپنے پرنانا سے سیکھیں، جو ہندوستان میں سیکولرازم اورلبرل سوچ کی علامت تھے۔ فواد حسین نےاپنے ٹوئٹ میں شعر بھی لکھا تھا، '
یہ داغ داغ اجالا یہ شب گزیدہ سحر، وہ انتظارتھا جس کا یہ وہ سحرتو نہیں'۔
کشمیرمیں مداخلت کرنےکا پاکستان کا کوئی حق نہیںواضح رہےکہ پاکستان نےاقوام متحدہ کوایک خط لکھا، جس میں ان کےایک بیان کا حوالہ دیتےہوئےکہا تھا کہ راہل گاندھی نے بھی مانا ہےکہ 'کشمیرمیں لوگ مررہےہیں'۔ پاکستان کےاس قدم کےبعد راہل گاندھی نےبدھ کوکہا کہ 'میں اس حکومت سےکئی موضوع پرمتفق نہیں ہوں، لیکن میں یہ پوری طرح واضح کردینا چاہتا ہوں کہ کشمیرہندوستان کا داخلی معاملہ ہےاوراس میں پاکستان یا کسی دیگرملک کی طرف سے مداخلت کرنےکا کوئی حق نہیں ہے۔ راہل گاندھی نےکہا کہ 'جموں وکشمیرمیں تشدد ہوا ہے، کیونکہ پاکستان وہاں کے لوگوں کو اکسا رہا اورتشدد پھیلا رہا ہے۔ پاکستان کو پوری دنیا میں دہشت گردی کا حامی مانا جاتا ہے'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔