Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » عالمی منظر

    بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے لیڈر میر قاسم علی کو پھانسی دیدی گئی

    بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے اہم فائنانسر میر قاسم علی کو 1971 کے جنگی جرائم کے لئے پھانسی دے دی گئی ہے ۔ قاسم کو پھانسی دینے کا حتمی حکم جیل حکام کو سونپ دیا گیا تھا ۔

    • Agencies
    • Last Updated: Sep 03, 2016 10:57 PM IST
    • Share this:
    • author image
      NEWS18-Urdu
    بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے لیڈر میر قاسم علی کو پھانسی دیدی گئی
    بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے اہم فائنانسر میر قاسم علی کو 1971 کے جنگی جرائم کے لئے پھانسی دے دی گئی ہے ۔ قاسم کو پھانسی دینے کا حتمی حکم جیل حکام کو سونپ دیا گیا تھا ۔

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے اہم فائنانسر میر قاسم علی کو 1971 کے جنگی جرائم کے لئے پھانسی دے دی گئی ہے ۔ قاسم کو پھانسی دینے کا حتمی حکم جیل حکام کو سونپ دیا گیا تھا ۔ حکام نے علی کے خاندان کو اس سے ملنے کے لئے بلایا تھا اور دارالحکومت کے باہر واقع قاسم پور سینٹرل جیل میں سخت سیکورٹی کے دوران پھانسی دیدی گئی  ۔


    ایک پرائیویٹ چینل نے جیل کے ایک افسر کے حوالے سے کہا کہ اس کے کنبہ کے 22 اراکین اس سے آخری بار ملنے جیل پہنچے ۔ علی کو اسی جیل میں اندھیری کوٹھری میں رکھا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش کی طرف سے 1971 کے جنگی مجرموں کے خلاف 2010 میں شروع کی گئی مہم کے بعد سے اب تک پانچ جنگی مجرموں کو پھانسی دی گئی ہے ۔


    خیال رہے کہ ان کی آخری عرضی گزشتہ منگل کو خارج ہونے کے بعد بھی میر قاسم علی کے پاس صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی اپیل کرنے کا موقع تھا لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جس کے بعد جماعت اسلامی کے لیڈر کو اب کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے اور اس کی تیاری کیلئے راجدھانی ڈھاکہ سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع جیل میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔


     
    First published: Sep 03, 2016 10:57 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading