میزائل تجربہ کا مقصد نیوکلیائی اسلحہ لے جانے کی اہلیت کی توثیق کرنا: شمالی کوریا

سیول۔ شمالی کوریا نے آج کہا ہے کہ اس نے کل درمیانی سے لمبی دوری تک حملہ کرنے والی ایک نوتعمیرشدہ میزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے۔

May 15, 2017 02:23 PM IST | Updated on: May 15, 2017 02:23 PM IST
میزائل تجربہ کا مقصد نیوکلیائی اسلحہ لے جانے کی اہلیت کی توثیق کرنا: شمالی کوریا

سیول۔  شمالی کوریا نے آج کہا ہے کہ اس نے کل درمیانی سے لمبی دوری تک حملہ کرنے والی ایک نوتعمیرشدہ میزائل کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے سی این اے نے اس بات کی اطلاع دی۔ کے سی این اے کے مطابق یہ میزائل تجربہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اُن کی قیادت میں کیا گیا ۔ اس میزائل تجربہ کا مقصد بڑے پیمانہ پر نیوکلیائی اسلحہ لے جانے کی صلاحیت کی تصدیق کرنا تھا۔

کم نے امریکہ پر غیرنیوکلیائی صلاحیت والے ممالک پر دھونس جمانے کا الزام لگایا اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ حقیقت کو نہ بھولے کیونکہ اس کا بیشتر حصہ شمالی کوریا کی میزائل کی حملہ کرنے کی صلاحیت کے اندر آتا ہے۔ شمالی کوریا نے کل راجدھانی پیونگ یانگ سے شمال مغرب میں واقع کوسونگ علاقہ سےایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو 787 کلومیٹر تک آسمان میں گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق اس میزائل کے حملہ کرنے کی صلاحیت کم از کم 4000 کلومیٹر تک ہوسکتی ہے۔

Loading...

Loading...