US: ہائی جیک کیے گئے جہاز کی ہوئی محفوظ لینڈنگ، پائلٹ کو کیا گیا گرفتار
.علامتی تصویر۔
US Hijacked Plane: پائلٹ کی جانب سے طیارے کو کریش کرنے کی دھمکی دینے کے بعد افسران کے ہاتھ پاون پھول گئے تھے۔ آناً فاناً میں اہلکاروں نے بھی علاقہ خالی کرانا شروع کر دیا۔
US Hijacked Plane:امریکہ کے مسی سیپی ریاست میں ایک جہاز کے پائلٹ کی جانب سے پلین کو حادثے کا شکار کرنے کی دھمکی دینے سے سنسنی مچ گئی تھی۔ کئی گھنٹوں کی افراتفری کے بعد اب گورنر ٹیٹ ریوس (Governor Tate Reeves)نے راحت بھری خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز نے ایش لینڈ کے جنوب مغرب میں ایک میدان میں محفوظ لینڈنگ کرلی ہے اور جہاز پوری طرح سے محفوظ ہے۔ بتادیں کہ پائلٹ نے 9سیٹر جہاز کو ہائی کر کے ٹوپیلا ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔ اس کے بعد کئی گھنٹوں تک وہ شہر کے اوپر ہی جہاز کو لہراتا رہا۔
پائلٹ نے جان بوجھ کر مسیسیپی کے ٹوپیلو میں واقع ایک مقامی والمارٹ سے طیارے کو کریش کرنے کی دھمکی دی تھی۔ پائلٹ کی دھمکی کے بعد انتظامیہ نے لوگوں کو الرٹ کر دیا تھا۔ پولیس نے خطرے کے امکان کے پیش نظر والمارٹ اسٹور کو خالی کرا لیا تھا۔ یہ واقعہ صبح پانچ بجے پیش آیا۔ پولیس نے پائلٹ کو حراست میں لیا پائلٹ کی اس دھمکی کے بعد پولیس اور دیگر عہدیدار موقع پر پہنچے۔ بتایا جارہا ہے کہ عہدیداروں کی کافی کوششوں کے بعد کسی طرح سے جہاز کی محفوظ لینڈنگ کرالی گئی ہے۔ پولیس نے جہاز کے پائلٹ کو حراست میں لے لیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔
پائلٹ کی دھمکی کے بعد خالی کرایا گیا علاقہ پائلٹ کی جانب سے طیارے کو کریش کرنے کی دھمکی دینے کے بعد افسران کے ہاتھ پاون پھول گئے تھے۔ آناً فاناً میں اہلکاروں نے بھی علاقہ خالی کرانا شروع کر دیا۔ شہریوں کو وہاں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے اگلے احکامات تک انہیں علاقے سے فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران ٹوپیلو پولیس اہلکار طیارے کے پائلٹ سے مسلسل رابطے میں رہے تھے۔
افسران اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے رہے کہ پائلٹ کسی بھی طرح ان کی بات مانیں اور طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کروا دیں۔ آخرکار افسران کی محنت رنگ لائی اور وہ پائلٹ کو طیارے کی محفوظ لینڈنگ کروانے میں کامیاب ہوگئے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔