ہوم » نیوز » عالمی منظر

واضح اکثریت نہ ملنے پرعمران خان کو وزیراعظم کی کرسی تک پہنچا سکتا ہے یہ مذہبی رہنما

پی ٹی آئی لیڈر عمران خان کو حکومت بنانے کے لئے اگراتحاد کی ضرورت پڑتی ہے تو متحدہ مجلس عمل کے لیڈر فضل الرحمن ان کی مدد کرسکتے ہیں۔

  • Share this:
واضح اکثریت نہ ملنے پرعمران خان کو وزیراعظم کی کرسی تک پہنچا سکتا ہے یہ مذہبی رہنما
پی ٹی آئی لیڈر عمران خان کو حکومت بنانے کے لئے اگراتحاد کی ضرورت پڑتی ہے تو متحدہ مجلس عمل کے لیڈر فضل الرحمن ان کی مدد کرسکتے ہیں۔

پاکستان الیکشن میں کرکٹر سے لیڈر بنے عمران خان می پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی بننے کی طرف گامزن ہے۔ دیر رات4 بجے کے انتخابی رجحان کے مطابق پی ٹی آئی کو 111 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔


رجحانات کو دیکھتے ہوئے ایسا تسلیم کیا جارہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی اکثریت کے اعدادوشمار 137 سیٹ سے پیچھے رہ سکتی ہے۔ ایسے میں عمران خان کو وزیراعظم بننے کے لئے دوسری پارٹیوں کے ساتھ کی ضرورت پڑے گی۔


پاکستانی میڈیا کے مطابق ایسا تسلیم کیا جارہا ہے کہ اگر عمران خان کو حکومت بنانے کے لئے اتحاد کی ضرورت پڑتی ہے تو متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور اس کے لیڈر فضل الرحمن ان کی مدد کرسکتے ہیں۔


واضح رہے کہ فضل الرحمن کی ان کی ٹرن کوٹ سیاست کے لئے تنقید کی جاتی ہے۔ فضل الرحمن ایک متنازعہ لیڈر ہیں، جو تحریک طالبان پاکستان کے لئے ہمدردی رکھتے ہیں۔ متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) 6 مذہبی پارٹی کی ایک تنظیم ہے، جس کی سربراہی فضل الرحمن کرتے ہیں۔ پاکستان میں رحمن نے سیاسی اتحاد کو صحیح وقت پر توڑ کر اپنی سیاست کو زندہ رکھا ہے۔
First published: Jul 26, 2018 07:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading