உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شرمناک! پاکستان میں یوم آزادی کے موقع پر بھیڑ نے ٹک ٹاکر کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت، کیس درج

    شرمناک! پاکستان میں یوم آزادی کے موقع پر بھیڑ نے ٹک ٹاکر کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت، کیس درج ۔ تصویر : @eman_naal

    شرمناک! پاکستان میں یوم آزادی کے موقع پر بھیڑ نے ٹک ٹاکر کے ساتھ کی انتہائی گھنونی حرکت، کیس درج ۔ تصویر : @eman_naal

    پاکستان (Pakistan) میں یوم آزادی کے موقع پر سیکڑوں کی بھیڑ کے ذریعہ ایک خاتون ٹک ٹاکر (Tiktoker) کے کپڑے پھاڑنے کا شرمسار کردینے والے واقعہ پر پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے ۔

    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان میں یوم آزادی کے موقع پر انتہائی شرمسار کردینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں سیکڑوں کی بھیڑ نے ایک خاتون ٹک ٹاکر کے کپڑے پھاڑ دئے ، جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے ۔ لاری اڈہ پولیس تھانہ میں درج کیس کے مطابق بھیڑ نے ٹک ٹاکر کے کپڑے پھاڑ کر ہوا میں لہرائے ۔

      مقامی میڈیا میں منگل کو آئی رپورٹ کے بعد پورے معاملہ کا انکشاف ہوا ۔ ایف آئی آر کے مطابق خاتون ٹک ٹاکر اپنے چھ ساتھیوں کے ساتھ مینار پاکستان کے پاس ایک ویڈیو بنا رہی تھی کہ تقریبا 300 سے 400 لوگوں کی بھیڑ نے ان پر حملہ کردیا ۔


      اس کے علاوہ تقریبا 15000 روپے نقد اور شناختی کارڈ بھی چھین لیا ۔ کچھ لوگوں نے خاتون کی مدد کرنے کی کوشش کی ، لیکن بھیڑ اتنی مشتعل تھی کہ انہیں بچایا نہیں جاسکا ۔ اس واقعہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور ملک بھر میں اس شرمسار کرنے والے واقعہ کو لے کر غصہ ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: