உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: سری لنکائی شہری کا پیٹ پیٹ کر قتل، لاش کو کیا گیا آگ کے حوالے، عمران خان نے کیا برہمی کا اظہار

    پاکستان میں سری لنکائی شہری کا پیٹ پیٹ کر قتل

    پاکستان میں سری لنکائی شہری کا پیٹ پیٹ کر قتل

    Sri Lankan citizen Lynching in Pakistan: پاکستان میں توہین مذہب کے جرم میں سزائے موت کا التزام ہے۔ یہاں اس کا غلط استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ منیجر نے تحریک لبیک پاکستان کا ایک پوسٹر پھاڑ دیا، جس میں قرآن شریف کی کچھ آیات لکھی ہوئی تھیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان سے ایک موب لنچنگ (Mob lynching in Pakistan) کی حیران کن خبر سامنے آئی ہے۔ ملک کے سیالکوٹ میں بھیڑ نے ایک سری لنکائی شہری (Sri Lankan citizen) کی پہلے جم کر پٹائی کی اور اس کے بعد شخص کو زندہ جلا (Burnt Alive) دیا۔ ’دی ڈان‘ کی رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ سیالکوٹ (Sialkot) کے وزیر آباد شاہراہ میں ہوئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں پرائیویٹ فیکٹریوں کے مزدوروں نے مبینہ طور پر ایک فیکٹری کے منیجر پر حملہ کردیا۔ بھیڑ نے منیجر کی اتنی پٹائی کی کہ اس کی جان چلی گئی۔ بعد میں اسے آگ کے حوالے کردیا۔

      اب اس معاملے کی جانچ پولیس کر رہی ہے۔ حادثہ کا شکار ہوئے شخص کا نام پریانتھا کمارا (Priyantha Kumara) بتایا جارہا ہے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ فیکٹری منیجر پر مزدوروں نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کرنے کا الزام لگایا تھا۔ پریانتھا کمارا نے (Priyantha Kumara Lynching in Pakistan) حال ہی میں کچھ دن پہلے فیکٹری میں ایکسپورٹ منیجر کے عہدے پر نوکری جوائن کی تھی۔ پریانتھا جس فیکٹری میں کام کرتا تھا، اس میں پاکستان کی ٹی-20 ٹیم کا سامان بنایا جاتا تھا۔ حادثہ کے بعد پورے علاقے کو پولیس نے سیل کردیا ہے۔

      پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کیا ٹوئٹ

      پاکستان کے سیالکوٹ میں ہوئے اس گھناونا حملہ پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عمران خان نے اسے پاکستان کے لئے شرمناک دن قرار دیتے ہوئے مجرمین کو سخت سزائیں دیئے جانے کا اعلان کیا ہے۔





      واضح رہے کہ موب لنچنگ کا یہ حادثہ پاکستان میں پہلا حادثہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے سال 2010 میں بھی اس طرح کا معاملہ سامنے آچکا ہے۔ اطلاع کے مطابق پاکستان میں مذہب کی توہین کرنے پر سزائے موت دینے کا التزام ہے، جس کے بعد کئی مرتبہ اس کا غلط استعمال بھی ہو جاتا ہے۔ ایک افسر نے بتایا کہ منیجر نے شدت پسند تنظیم تحریک لبیک پاکستان (Tehreek-e-Labbaik Pakistan) کا ایک پوسٹر پھاڑ دیا تھا، اس پوسٹر پر قرآن کی کچھ آیتیں لکھی ہوئی تھی۔ حال ہی میں پاکستان کی عمران حکومت نے اس تنظیم پر سے سبھی طرح کی پابندیاں ہٹا دی تھیں۔

      قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: