مکہ مکرمہ۔ یہاں حرم شریف کے توسیعی حصہ میں کام کے دوران ایک موبائل یعنی گشتی کرین گر گئی جس میں ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ جائے حادثہ نماز کی جگہ سے دور ہونے کی وجہ سے یہاں عبادت گزار موجود نہیں تھے۔ چنانچہ اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ نے الاخباریہ ٹیلی ویژن چینل کے حوالہ سے مکہ کے حکام کے ایک ٹویٹ کا ذکر کیا ہے جس کے مطابق موبائل کرین گرنے کے واقعے میں صرف اس کا ڈرائیور زخمی ہوا ہے اور کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔ اس موبائل کرین کے گرنے کے بعد کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک زیر تعمیر مخصوص جگہ پر گری پڑی ہے اور یہ کوئی عوامی جگہ یا عا م لوگوں کی گذرگاہ کی جگہ نہیں تھی ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔