ہوم » نیوز » عالمی منظر

مودی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی

کوالالمپور۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں لامحدود سرمایہ کاری کے امکانات کے پیش نظر ان کی حکومت نے معیشت کو فروغ دینے کے لئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 21, 2015 02:33 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مودی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی
کوالالمپور۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں لامحدود سرمایہ کاری کے امکانات کے پیش نظر ان کی حکومت نے معیشت کو فروغ دینے کے لئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔

کوالالمپور۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں لامحدود سرمایہ کاری کے امکانات کے پیش نظر ان کی حکومت نے معیشت کو فروغ دینے کے لئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔


مسٹر مودی نے آسیان بزنس اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کے صنعتی پیداوار انڈیکس (آئی آئی پی) میں گزشتہ سال کے مقابلے اہم بہتری آئی ہے۔ہم ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ کا ایک گڑ ھ بنانے کے لئے تمام طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں آپ کو اس بات کا یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہندوستان تمام نئی ایجادات کے املاک دانش کے حقوق کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہے۔ میں آپ کو مدعو کرتا ہوں کہ آپ ہندوستان آئیں اور یہاں تبدیلی کی لہر کو محسوس کریں۔ ہندوستان اور آسیان کے قدرتی شریکوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زیادہ تر آسیان ملک ایشیا کی بہتری و ترقی کے لئے اپنا وقت پورا کر چکے ہیں۔اب ہندوستان کی باری ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ 21 ویں صدی ایشیا کی ہے۔


مسٹرمودی نے کہاکہ سرمایہ کاری کے بہاؤ کو بحال کرنے کے لئے ہم نے ڈھانچہ جاتی اور مالیاتی اصلاحات کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ مرکز بنانے کے لئے ہم سب کچھ کر رہے ہیں۔ مسٹر مودی نے کہاکہ 65برسوں کی روایت کو توڑتے ہوئے ہم ہندوستان کی ریاستوں میں خارجہ پالیسی میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاروبار میں عالمی دباؤ کے باوجود سال 2014-15میں بندرگاہوں کی آمدورفت میں 4.65 فیصد کا اضافہ ہوااورآپریشن میں 11.2 فیصد آمدنی بڑھی۔ انہوں نے تفصیل سے بتاتے ہوئے کہا کہ جی ڈی پی میں اضافہ ہوا، مہنگائی کم ہوئی ہے، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا، رواں اکاؤنٹ خسارہ میں کمی آئی، سود کی شرح میں کمی آئی، ٹیکس ریونیو میں اضافہ ہوا اور روپیہ مستحکم ہے۔


انہوں نے کہاکہ ہم نے زراعت، ہاؤسنگ، نقل و حمل، مالیاتی شمولیت اور سرمایہ کاری میں ادارہ جاتی اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ساتھ ساتھ سبھی کے لئے’ رہائش' پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت دو کروڑ شہری رہائش گاہیں اور دو کروڑ 95 لاکھ دیہی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔

First published: Nov 21, 2015 02:31 PM IST