ہوم » نیوز » عالمی منظر

ڈیجیٹل انڈیا میں جامع ترقی کی وسیع صلاحیت ہے: وزیر اعظم نریندرمودی

سین جوس ،کیلیفورنیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 'ڈیجیٹل انڈیا' پروگرام کو ہندوستان کی تقدیر بدلنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں جامع ترقی کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 27, 2015 01:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ڈیجیٹل انڈیا میں جامع ترقی کی وسیع صلاحیت ہے: وزیر اعظم نریندرمودی
سین جوس ،کیلیفورنیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 'ڈیجیٹل انڈیا' پروگرام کو ہندوستان کی تقدیر بدلنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں جامع ترقی کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔

سین جوس ،کیلیفورنیا۔  وزیر اعظم نریندر مودی نے 'ڈیجیٹل انڈیا' پروگرام کو ہندوستان کی تقدیر بدلنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں جامع ترقی کی وسیع صلاحیت موجود ہے۔



مسٹر مودی نے سلی کون ویلی کے کمپنی سربراہان کی طرف سے منعقدہ ڈنر میں کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں لوگوں کا معیار زندگی تبدیل کرنے کے کافی مواقع موجود ہیں۔ ان کی حکومت کا ڈیجیٹل انڈیا پروگرام ہندوستان کی تقدیر بدلنے والا آلہ ثابت ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایسا پروگرام ہے جس کی مثال دنیا میں بہت کم ملتی ہے اور جس میں جامع ترقی کی وسیع صلاحیت ہے. وہ گزشتہ تین دہائی میں سلی کون ویلی کا دورہ کرنے والے پہلے ہندستانی وزیر اعظم ہیں۔



انہوں نے کاغذ سے پاک لین دین کو حکومت کی ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ ملک کے زیادہ سے زیادہ آفسوں میں کاغذ کا استعمال بند ہو جائے. انہوں نے کہاکہ ہم بغیر کاغذ کے استعمال والالین دین چاہتے ہیں۔ ہم ہر شہری کے لئے ڈیجیٹل لاکر بنائیں گے، جس میں وہ اپنے ذاتی دستاویزات رکھ سکیں گے اور جنہیں وہ مختلف محکموں کے ساتھ آسانی سے شئیر کرسکیں۔



مسٹر مودی نے ڈیجیٹل انڈیا کے لئے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس تیز رفتارسے لوگ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو ہاتھوں ہاتھ لے رہے ہیں، اس نے عمر، تعلیم، زبان اور آمدنی کی تمام حدیں توڑ دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں ٹیکنالوجی کو بااختیار بنانے کا ایک ذریعہ مانتا ہوں، جس سے امیدوں اور مواقع کے درمیان فاصلہ کم کیا جا سکتا ہے. اس فرق کو دور کئے بغیر ڈیجیٹل انڈیا پروگرام اپنا ہدف حاصل نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے اس بات کویقینی بنانے کی ضرورت ظاہر کی کہ ٹیکنالوجی تک سب کی پہنچ ہو، یہ سستی ہو اور اس سے ہماری زندگی میں نئے راستے کھلیں۔



وزیر اعظم نے موجودہ حکومت کی براڈبینڈ کنیکٹوٹی بڑھائے جانے کے لئے  کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ہندوستان کی سوا ارب آبادی ڈیجیٹل پروگراموں سے وابستہ ہو۔ انکی یہ بھی خواہش ہے کہ بڑے کارپوریٹ گھرانوں سے لیکر نوجوان پروفیشنل تک اس کا حصہ بنیں۔ مسٹر مودی نے ہائی وے (شاہراہ) کی تعمیر کی طرح ہی 'آئی۔وے' (انٹرنیٹ راستے) بنانے کو بھی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے پورے ملک میں نیشنل آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کی وسیع توسیع کا پروگرام شروع کیا ہے، تاکہ تقریباََ چھ لاکھ گاوؤں کو براڈبینڈ سے جوڑاجا سکے۔



انہوں نے کہاکہ ہمارا منصوبہ ملک کے تمام اسکولوں اور کالجوں کو براڈبینڈ سے منسلک کرنا ہے۔ آئی وے کی تعمیر شاہراہ کی تعمیر کی طرح ہی اہم ہے۔ ہم عوامی مقامات پر وائی فائی سہولت کو توسیع دے رہے ہیں۔



وزیر اعظم نے کہاکہ ہم گاوؤں اور شہروں میں بھی عوامی خدمت کے مرکز بھی قائم کر رہے ہیں۔ ہم اسمارٹ سٹی کی تعمیر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا بھی استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام سے تعلیم، اطلاعات، ہنر مندی، صحت، ذریعہ معاش، مالیاتی شمولیت، چھوٹے اور دیہی انٹرپرائزز، خواتین کے لئے مواقع، قومی وسائل کے تحفظ، سوچھ توانائی کی تقسیم وغیرہ کئی شعبوں میں نئے امکانات سامنے آئے ہیں جو ترقی کی رفتار تبدیل کر سکتے ہیں۔

First published: Sep 27, 2015 01:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading