اپنا ضلع منتخب کریں۔

    موہن بھاگوت نے'عالمی ہندو کانگریس' میں کہا "ہندوہزاروں سال سے ہورہے ہیں پریشان"۔

    آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت عالمی ہندو کانگریس کو خطاب کرتے ہوئے۔

    آرایس ایس سربراہ موہن بھاگوت عالمی ہندو کانگریس کو خطاب کرتے ہوئے۔

    بھاگوت نے ہندو طبقے سے متحد ہوکرانسانی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے چیئرمین موہن بھاگوت نے جمعہ کو ہندو طبقے سے متحد ہوکرانسانی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکہ کے شکاگو میں وشو ہندو سمیلن میں تقریباً 2500 لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ ہندو سماج میں باصلاحیت (ٹیلنٹیڈ) لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

      ہندو نظریات سے ترغیب لینے والے اپنے خطاب میں موہن بھاگوت نے کہا "لیکن وہ کبھی ساتھ نہیں آتے ہیں۔ ہندووں کا ساتھ آنا اپنے آپ میں مشکل ہے"۔ انہوں نے کہا کہ ہندو ہزاروں سالوں سے پریشان ہورہے ہیں۔ کیونکہ وہ اپنے بنیادی اصولوں پرعمل کرنا اور روحانیت کو بھول گئے ہیں۔

      سبھی لوگوں کے ساتھ آنے پر زور دیتے ہوئے بھاگوت نے کہا "ہمیں ساتھ آنا ہوگا"۔ انہوں نے جمعہ کو کہا کہ ہندو کسی کی مخالفت کرنے کے لئے نہیں جیتے ہیں، لیکن کچھ لوگ بھی ہوسکتے ہیں جو ہندووں کی مخالفت کرتے ہیں۔ آرایس ایس سربراہ نے ہندو طبقے سے متحد ہوکر انسانی حقوق کے لئے کام کرنے کی اپیل بھی کی۔



      شکاگو میں منعقدہ عالمی مذاہب اجلاس میں سوامی وویکا نند کے 11 ستمبر 1893 کو کئے گئے تقریر کے 125 سال پورے ہونے پر عالمی ہندو کانگریس کا انعقاد کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: اجودھیا تنازع : اگراجودھیا میں رام مندر نہیں بنتا ہے تو ہماری تہذیب کی جڑ کٹ جائے گی : موہن بھاگوت

       
      First published: