ہوم » نیوز » عالمی منظر

ملیشیا میں 92 سال کی عمر میں وزیر اعظم بنے مہاتیر محمد ، قائم کیا ریکارڈ

ملیشیا کے تجربہ کارلیڈر 92 سال کے مہاتیر محمد نے جمعرات کے روز انتخابا ت میں تاریخی فتح حاصل کی ۔

  • Share this:
ملیشیا میں 92 سال کی عمر میں وزیر اعظم بنے مہاتیر محمد ، قائم کیا ریکارڈ
ملیشیا کے تجربہ کارلیڈر 92 سال کے مہاتیر محمد نے جمعرات کے روز انتخابا ت میں تاریخی فتح حاصل کی ۔

ملیشیا کے تجربہ کارلیڈر 92 سال کے مہاتیر محمد نے جمعرات کے روز انتخابا ت میں تاریخی فتح حاصل کی ۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ دنیا کے سب سے بزرگ وزیر اعظم بننے والے پہلے لیڈر بن گئے ہیں ۔ مہاتیرنے ملک کی 222 پارلیمانی سیٹوں میں سے 113 پر فتح حاصل کی ہے ۔ واضح رہے کہ مہاتیر 22 برسوں تک اقتدار میں تھے اور سال 2003میں ان کی حکومت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ غور طلب ہے کہ ملیشیا میں اکثریت کے لئے کسی بھی پارٹی کو 112 سیٹیوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔ تاریخی فتح کے بعد مہاتیر نے کہا کہ وہ جمعرات کے روز حلف لے سکتے ہیں ۔ اپوزیشن کے جیت کا مطلب ملیشیا میں سیاسی زلزلہ کی طرح ہے ، جہاں دہائیوں سے ایک ہی اتحاد اقتدار میں قابض ہے ۔


وہیں اس انتخابات میں بیریسن نیشنل کی شکست کے بعد وزیر اعظم نجیب رزاق کی پریشانیوں کی شروعات ہو سکتی ہے ۔ مہاتیر نے کہا کہ وہ نجیب پر آید ہوئے تمام الزامات کی تفتیش کرا کے انہیں سزا دلائیں گے ۔اپنی اس شاندار جیت کے بعد مہاتیر نے کانفرنس میں کہا کہ ہم بدلہ نہیں لے رہے ہیں بلکہ ہم قانون کے حکمرانی کو بھر سے بہال کرنا چاہتےہیں۔

First published: May 11, 2018 09:35 PM IST