Monkeypox First Death: امریکہ میں ہوئی مونکی پوکس سے پہلی موت، کئی علاقوں میں پھیلی سنسنی! اب تک 18,100 کیسز
یہ بیماری ہم جنسی سے پھیل سکتی ہے۔
Monkeypox first death in USA: ٹیکساس کے محکمہ صحت کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اس کی موت میں مونکی پوکس کا کیا کردار ہے؟ یہ شخض کب متاثر ہوا تھا اور کیا یہ سابق میں کوئی اور بیماری سے متاثر تھا؟ انہوں نے بتایا کہ مریض ایک بالغ شخص تھا جس کا مدافعتی نظام شدید کمزور تھا۔
Monkeypox first death in USA: ٹیکساس کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ آج یعنی منگل کے روز امریکہ میں مونکی پوکس (Monkeypox) سے پہلی موت ہوئی ہے، جس کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ ان حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابھی ڈاکٹرس اس بات کا پتہ لگارہے ہیں کہ مونکی پوکس کی وجہ سے مرنے والا شخص کب متاثر ہوا تھا اور کیا اس کی موت کی دیگر وجوہات بھی ہیں؟ حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کی وباء کے دوران ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مونکی پوکس کے مریضوں کی موت کی کوئی اور رپورٹ نہیں ملی ہے۔ مونکی پوکس کی مرنے والے کی تعداد اب بھی بہت ہی کم ہے۔
ٹیکساس کے محکمہ صحت کے حکام نے ایک بیان میں کہا کہ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اس کی موت میں مونکی پوکس کا کیا کردار ہے؟ یہ شخض کب متاثر ہوا تھا اور کیا یہ سابق میں کوئی اور بیماری سے متاثر تھا؟ انہوں نے بتایا کہ مریض ایک بالغ شخص تھا جس کا مدافعتی نظام شدید کمزور تھا۔ یہ بھی پڑھیں:
سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (Centers for Disease Control and Prevention) کی سربراہ جینیفر میک کیوسٹن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میرے خیال میں یہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے کہ اس کی موت میں مونکی پاکس کا کردار ہو سکتا ہے یا نہیں؟ اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ مونکی پاکس کی وجہ سے ہونے والی اموات اب بھی بہت کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وباء میں ریکارڈ کیے گئے 40,000 سے زیادہ کیسز میں سے صرف مٹھی بھر لوگ مرے ہیں۔
صحت کے حکام کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک امریکہ میں مونکی پوکس کے 18,100 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ نئے انفیکشن کی تعداد میں حال ہی میں قدرے کمی آئی ہے۔ یہ وبا بنیادی طور پر ہم جنس پرستوں کو متاثر کرتی ہے اور زیادہ تر منتقلی جنسی ملاپ کے دوران ہوتی ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔