உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Monkeypox Test Kit in India: ملک میں منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں لیکن تیاریاں پختہ، ٹریوی ٹران ہیلتھ کیئر نے تیار کی ٹسٹ کٹ

    ہندوستان میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس نہیں ۔

    ہندوستان میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس نہیں ۔

    Monkeypox Test Kit in India: تریوترن ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر چندر گنجو(Chandra Ganjoo) نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ دنیا کی مدد کرنے میں سب سے آگے رہا ہے۔ خاص طور پر کووڈ-19 کی وبا کے دوران، ہندوستان نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ دنیا کی مدد کی۔

    • Share this:
      Monkeypox Test Kit in India:نئی دہلی:دنیا کے 20 سے زائد ممالک میں پھیلنے والے منکی پوکس وائرس سے خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ یہ اطمینان کی بات ہے کہ یہ وائرس ابھی تک ہندوستان نہیں پہنچا ہے۔ ہندوستان میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ اس کے باوجود اس کی روک تھام کے لیے طبی دنیا کی تیاریاں تیز ہو رہی ہیں۔ طبی آلات بنانے والی کمپنی Trivitran Healthcare نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ اس نے ہندوستان میں منکی پاکس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے ایک رئیل ٹائم PCR پر مبنی کٹ تیار کی ہے۔

      قابل ذکر بات یہ ہے کہ دنیا ابھی کورونا کی وبا سے نہیں نکلی تھی کہ اس وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن نے سنسنی پیدا کر دی ہے۔ یہ وائرس کبھی مغربی اور وسطی افریقہ کے ممالک تک محدود تھا لیکن اب یہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ یہ 20 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔ دنیا بھر میں 200 کے قریب کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ 100 سے زائد مشتبہ کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Monkeypox: متحدہ عرب امارات میں مونکی پوکس کاپہلاکیس! افریقہ سےواپس آنےوالی خاتون متاثر

      یہ بھی پڑھیں:
      Monkeypox: مونکی پوکس کی منتقلی کو کیسے روکا جائے، ڈبلیو ایچ او نے بتائی اہم باتیں

      تریوترن ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر چندر گنجو(Chandra Ganjoo) نے کہا کہ ہندوستان ہمیشہ دنیا کی مدد کرنے میں سب سے آگے رہا ہے۔ خاص طور پر کووڈ-19 کی وبا کے دوران، ہندوستان نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ دنیا کی مدد کی۔ دنیا کو اس وقت بھی مدد کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (US Centers for Disease Control and Prevention, CDC) کا کہنا ہے کہ منکی پوکس وائرس آرتھوپوکس وائرس جینس(Orthopoxvirus genus) سے تعلق رکھتا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: