سعودی عرب، قطر، ﻣﺘﺤﺪﮦ ﻋﺮﺏ ﺍﻣﺎﺭﺍﺕ ﺍﻭﺭﺑﯿﺸﺘﺮﺧﻠﯿﺠﯽ ﻣﻤﺎﻟﮏ ﻣﯿﮟ ﺁﺝ اتوارﮐﯽ شب ﺭﻣﻀﺎﻥ ﺍﻟﻤﺒﺎﺭﮎ ﮐﺎ ﭼﺎﻧﺪ ﻧﻈﺮﺁگیا۔ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺳﺒﺐ ﻭﮨﺎﮞ ﭘﮩﻼ ﺭﻭﺯﮦ 6 ﻣﺌﯽ 2019 ﺑﺮﻭﺯﭘﯿﺮﮐﻮﮨﻮﮔﺎ۔ آج عرب اورخلیجی ممالک میں شعبان المعظم کی 30 تاریخ تھی، لہٰذا وہاں 6 مئی سے روزہ کا اہتمام کیا جائے گا۔
دوسری جانب ہندوستان کی رویت ہلال کمیٹیوں کےذریعہ جاری پریس ریلیزکےمطابق آج رمضان المبارک کا چاند نظرنہیں آیا ہے۔ مختلف ریاستوں سے رویت کی تصدیق نہ ہونے کے بعد تمام کمیٹیوں نےاس بات کا اعلان کیا کہ کل 6 مئی بروز پیرشعبان المعظم کی 30 تاریخ ہوگی اورپہلا روزہ 7 مئی 2019 بروزمنگل کو رکھا جائے گا۔
امارت شرعیہ ہند، نئی دہلی، امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ پھلواری شریف پٹنہ، مرکزی جمعیت اہلحدیث رویت ہلال کمیٹی، نئی دہلی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے صدر اور شاہی امام مولانا سید احمد بخاری، مرکزی چاند کمیٹی کےصدر اور امام عید گاہ، لکھنو مولانا خالد رشید فرنگی محلی وغیرہ نے پریس ریلیز جاری کرکے اس بات کا اعلان کیا کہ مختلف شہروں اورعلاقوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، لیکن چاند نظرنہیں آیا، اس لئے 6 مئی 2019 کوشعبان کی 30 تاریخ ہوگی اور 7 مئی سے رمضان کا آغاز ہوگا۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔