لندن۔ سائنسدانوں کی رائے میں چاند پر گاؤں یا بستی بسانے کا خواب سال 2030 تک حقیقت میں بدل سکتا ہے۔ سائنس الرٹ ویب سائٹ پر شائع خبر کے مطابق حال ہی میں ہالینڈ میں ہوئے یورپی خلائی ایجنسی (آئی ایس اے) کی "2020-2030 تک چاند پر بین الاقوامی سمپوزیم" میں سائنسدانوں اور ماہرین نے امید ظاہر کی کہ اگلی دہائی میں مسافروں کے لئے چاند پر گاؤں بسانے کا خواب پورا ہو سکتا ہے۔
ان کے مطابق چاند پر گاؤں بسانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ آنے والے وقت میں مریخ اوردوسرے سیاروں کےلئے انسان کےسفر کے لئے درمیانی قیام (اسٹاپ اوور) کے طور پر کام کرے گا۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی کیتی لورني نے کہا کہ "ای ایس اے کے خلائی ریسرچ حکمت عملی سے مریخ کے راستے پر انسانی مہمات کے لئے چاند راستے کے قیام اور ٹھہراؤ کا کام کرے گا۔
ای ایس اے کی منصوبہ بندی کے مطابق 2020 کی ابتداء میں چاند پر مختلف تعمیرات شروع کرنے کے لئے روبوٹ کو بھیجا جائے گا، اس کے بعد وہاں انسانوں کو بھیجنے کا منصوبہ ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔