ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا میں کووڈ-19 سے 10 لاکھ سے زائد اموات، امریکہ میں 2.05 لاکھ سے زائد کی موت

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس آئی) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 3,32,73,720 افراد متاثر ہوئے ہیں، وہیں 10,00,555 کی اس سے موت ہوچکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو 11 مارچ کو وبا قرار دیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 29, 2020 06:16 PM IST
  • Share this:
دنیا میں کووڈ-19 سے 10 لاکھ سے زائد اموات، امریکہ میں 2.05 لاکھ سے زائد کی موت
فائل فوٹو

واشنگٹن۔ عالمی وباکورونا وائرس(کووڈ-19)کا قہر دنیا میں مسلسل بڑھتا ہی جارہا ہے اور اس کے سبب اب تک مرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس وانجینئرنگ مرکز(سی ایس ایس آئی) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں اب تک 3,32,73,720 افراد متاثر ہوئے ہیں، وہیں 10,00,555 کی اس سے موت ہوچکی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو 11 مارچ کو وبا قرار دیا تھا۔


وہیں، عالمی وبا کورونا وائرس(کووڈ-19)سے سنگین طور پر متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 2.05 لاکھ سے زیادہ افرادکی موت ہو چکی ہے۔ امریکہ میں یہ وبا خطرناک صورت اختیارکر چکی ہے اور اب تک 71 لاکھ سے زائد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس و انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس آئی)کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 205031 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد71لاکھ سے تجاوز کرتے ہوئے 71,47,241 ہوگئی ہے۔


امریکہ کا نیویارک، نیو جرسی اور کیلی فورنیا صوبہ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ محض نیویارک میں کورونا انفیکشن سے 33140 افرادکی موت ہوئی ہے۔ نیو جرسی میں اب تک 16107 کی موت ہوئی ہے۔ کیلی فورنیا میں 15 ہزار،ٹیکساس میں 15773 لوگ اب تک جاں بحق ہوچکے ہیں۔ جبکہ فلوریڈا میں 14 ہزار سے زائد کی جان جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ میسا چوسٹس، ایلینائس اور پنسلوانیا جیسے صوبے بھی کووڈ 19 کا شکار ہوئے ہیں۔ ان تینوں صوبوں میں کورونا سے آٹھ ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔


برازیل میں اب تک 47.48 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 142،161 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11.59 لاکھ اور 20،385 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک کولمبیا نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پیرو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں اب تک 8.18 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 25،641 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں کوروناوائرس کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور یہ ملک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ یہاں اب تک 8.08 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر اور 32،324 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں یوروپی ملک اسپین اب دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7.48 لاکھ اور جان لیوا کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31،411 ہوچکی ہے۔ میکسیکو میں اب تک 7.33 لاکھ افراد کورونا سے متاثر جبکہ 76،603 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 29, 2020 06:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading