ترکیہ اور سیریا میں 15 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہلاکتیں، 60 ہزار سے زائد زخمی، ملبے میں نعشوں کی تلاش جاری

ترکیہ اور سیریا میں 15 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہلاکتیں، 60 ہزار سے زائد زخمی، ملبے میں نعشوں کی تلاش جاری۔ تصویر : AFP

ترکیہ اور سیریا میں 15 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہلاکتیں، 60 ہزار سے زائد زخمی، ملبے میں نعشوں کی تلاش جاری۔ تصویر : AFP

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے نوردگی سمیت کئی شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ اسپتالوں اور مردہ خانوں کے باہر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Istanbul
  • Share this:
    ترکیہ (ترکی) اور سیریا (شام) میں 6 فروری کو آئے تباہ کن زلزلے نے قیامت برپا کردی ہے۔ ہر طرف ملبہ بکھرا پڑا ہے اور چیخ و پکار ابھی تک مچی ہوئی ہے۔ مہلوکین کی تعداد روز بہ روز بڑھتی ہی جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی وجہ سے دونوں ملکوں میں مہلوکین کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ وہیں، زخمیوں کے اعدادوشمار 60 ہزار سے زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں عمارتیں زمین دوز ہونے کے بعد ابھی مزید کئی لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔

    ترکیہ اور سیریا میں زلزلے نے مچائی تباہی

    ترکیہ اور سیریا میں قیامت خیز زلزلے سے ہزاروں زندگیاں ویران ہوگئی ہیں۔ متاثرین کے لیے سوگ منایا جارہا ہے۔ دنیا کی  تباہ کن قدرتی آفت سے ترکیہ اور سیریا میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ دونوں ملکوں میں زلزلے سے متاثرہ شہروں اور قصبوں میں متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ترکیہ میں 12391 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جب کہ 62914 لوگ زخمی بتائے جارہے ہیں۔ وہیں ، سیریا میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 3486 ہوگئی ہے جبکہ یہاں زخمیوں کی تعداد 5247 بتائی جارہی ہے۔

    لگاتار بڑھ رہی ہے مہلوکین کی تعداد

    ترک صدر رجب طیب اردگان بدھ (8 فروری) کو اپنے ملک کے جنوب میں زلزلے سے متاثرہ علاقے پہنچے اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ ہمسایہ ملک شام میں امدادی کارکنوں نے کہا کہ انہیں مرنے والوں میں ساتھی بھی ملے ہیں۔ سرکاری میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، شام کے حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں کم از کم 1,262 افراد ہلاک اور 2,285 زخمی ہوئے۔ باغیوں کے زیر قبضہ شمال مغربی شام میں امدادی کارکنوں نے 1,780 سے زیادہ ہلاک اور 2,700 کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    ترکی زلزلہ: اب تک 8000 لوگوں کی موت، ہندوستان نے مدد کے لیے بھیجے 5 جہاز

    کئی شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل

    واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے نوردگی سمیت کئی شہر ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ اسپتالوں اور مردہ خانوں کے باہر لاشوں کے ڈھیر لگ گئے۔ دریں اثنا، ترکش ایئر لائنز نے کہا کہ اس نے تباہی والے علاقے سے تقریباً 20,000 افراد کو نکال لیا ہے، اس دن مزید 30,000 مسافروں کے پرواز کرنے کی امید ہے۔ پیر کے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد درجنوں آفٹر شاکس آئے جن میں 7.5 شدت کا غیر معمولی طاقتور زلزلہ بھی شامل تھا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: