உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طالبان کے خلاف امریکہ کی بڑی کارروائی، ہوائی حملے میں مار گرائے 200 سے زیادہ جنگجو

    طالبان کے خلاف امریکہ کی بڑی کارروائی، ہوائی حملے میں مار گرائے 200 سے زیادہ جنگجو

    طالبان کے خلاف امریکہ کی بڑی کارروائی، ہوائی حملے میں مار گرائے 200 سے زیادہ جنگجو

    افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے ہفتے کی شب ٹویٹ کیا کہ امریکی بمباروں نے آج شام صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، جس میں 200 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

    • Share this:
      کابل: امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے افغانستان کے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، جس میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے ہفتے کی شب ٹوئٹ کیا کہ امریکی بمباروں نے آج شام صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، جس میں 200 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ فضائی حملے میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور 100 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی طیارے نیمروز، جوزجان، قندھار، ہرات، لشکرگاہ اور ہلمند پر طالبان کی گرفت کمزور کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے۔ طالبان نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے جنوب مغربی صوبے نیمروز اور شمالی صوبے جوزجان پر قبضہ کر لیا ہے۔ نیمرز کا دارالحکومت زرنج 2016 میں طالبان کے قبضہ میں آنے والا پہلا صوبائی مرکز بن گیا ہے۔

      افغانستان میں طالبان کے حملے میں 11 شہری ہلاک، 64 زخمی

      کابل: افغانستان کے دو صوبوں میں ہفتے کے روز طالبان کے حملے میں کم از کم 11 شہری ہلاک اور 64 زخمی ہوئے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں طالبان نے مزید سات اضلاع پر قبضہ کرلیا۔ قندوز پبلک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر احسان اللہ فضلی نے بتایا کہ آج صبح صوبہ قندوز کے دارالحکومت قندوز میں طالبان کے ساتھ جھڑپوں کے بعد 10 شہریوں کی لاشیں برآمد کی گئیں اور 42 زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا۔ طالبان عسکریت پسندوں نے تین سمتوں سے حملہ کیا اور قندوز شہر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔

      افغانستان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ قندوز میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 47 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 39 زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب صوبہ تخار کے دارالحکومت تالکان میں جمعہ کی رات ہونے والی جھڑپوں کے دوران کئی عسکریت پسند ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اس دوران سرکاری فوج کے کئی سپاہی بھی جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ طلوع نیوز ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ، سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہفتوں کی شدید لڑائی کے بعد ، طالبان نے ہفتے کے روز شمالی جوزجان کے دارالحکومت شبرغان شہر پر قبضہ کرلیا۔

      نیوز ایجنسی یو این آئی اردو کے اِن پُٹ کے ساتھ۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: