ہوم » نیوز » عالمی منظر

خانہ جنگی کے بعد سری لنکا میں اجتماعی قبر سے 278انسانی باقیات برآمد

خانہ جنگی کے خاتمہ کے ایک دہائی بعد سری لنکا میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے 278 ڈھانچے برآمد کئے گئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 30, 2018 12:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
خانہ جنگی کے بعد سری لنکا میں اجتماعی قبر سے 278انسانی باقیات برآمد
بی بی سی سے لی گئی فائل تصویر

خانہ جنگی کے خاتمہ کے ایک دہائی بعد سری لنکا میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے 278 ڈھانچے برآمد کئے گئے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے شمالی شہر کے سینئر جوڈیشل میڈیکل افسر سمندرا راج پکشے کا کہنا تھا کہ منار کے علاقے میں درجنوں خواتین، بچوں سمیت کئی افراد کو دفنایا گیا تھا جہاں تامل ٹائیگرز سرکاری فورسز سے جنگ لڑ رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اجتماعی قبر رواں برس مارچ میں مزدروں نے تعمیراتی کام کے دوران دریافت کی تھی۔


سمندرا راج پکشے کا کہنا تھا کہ’’118 دنوں تک کام کے بعد ہم نے 278 ڈھانچوں کو نکال لیا جو بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد کی باقیات ہیں‘‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ان میں 20 سے زائد بچوں کی باقیات ہیں۔


سرکاری افسر نے کہا کہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے مزید فرانزک ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی لیکن چند متاثرین باندھے ہوئے ہیں۔

First published: Dec 30, 2018 12:12 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading