مراکش میں پورے چہرے کے برقع کی فروخت اور تیاری پر پابندی
علامتی تصویر
مراکش کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک بھر کی فیکٹریوں کو پورے چہرے کو ڈھانپنے والے برقعے کی تیاری بند کرنے کے جبکہ دکانوں کو اس طرح کے برقعے کی فروخت بند کر دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
مراکش : مراکش کے مقامی میڈیا کے مطابق ملک بھر کی فیکٹریوں کو پورے چہرے کو ڈھانپنے والے برقعے کی تیاری بند کرنے کے جبکہ دکانوں کو اس طرح کے برقعے کی فروخت بند کر دینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ مراکش کی وزارتِ داخلہ نے سلامتی کے خدشات کو اپنےان احکامات کی وجہ قرار دیا ہے۔ تاہم ابھی تک مراکش کی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر ایسا کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ میڈیا کے مطابق یہ نئے احکامات اگلے ہفتے سے نافذ العمل ہو جائیں گے۔
نیوز ویب سائٹ لی 360 نے وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سلطنت کے تمام شہروں اور قصبوں میں اس لباس کی امپورٹ، مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے اس اقدام کے جواز کے طور پر سلامتی کی وجوہات کا ذکر تے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں نے بار بار اس لباس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جرائم کو چھُپانے کی کوشش کی ہے‘۔
واضح رہے کہ مراکش میں بہت ساری خواتین سر پر ایک ایسا اسکارف پہننے کو ترجیح دیتی ہیں، جو چہرے کو نہیں ڈھانپتا ۔ مگر خواتین کی ایک بڑی تعداد ایسا نقاب بھی پہنتی ہیں، جس میں باقی سارا چہرہ چھُپا ہوتا ہے اور صرف آنکھیں ہی نظر آتی ہیں۔
مراکو ورلڈ نیوز کے مطابق مراکش کے متعدد سیاسی کارکنوں اور سیاستدانوں نے کہا ہے کہ انہیں اس حکومتی اقدام سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ تاہم مسلم تنظیموں نے اس کی مخالفت کی ہے اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ حماد کباج نے اس بات کو غیر منصفانہ قرار دیا کہ خواتین کے برقع پہننے پر تو پابندی لگائی جا رہی ہے جبکہ بکنی جیسے مغربی لباس کے پہننے کو ایک ناقابلِ تردید حق کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔