طالبان کے سامنے جھکا امریکہ، دنیا کے سب سے خطرناک ڈرگ مافیا کو دیدی رہائی، جانئے پورا معاملہ

طالبان کے سامنے جھکا امریکہ، دنیا کے سب سے خطرناک ڈرگ مافیا کو دیدی رہائی، جانئے پورا معاملہ ۔ فائل فوٹو ۔ رائٹرس ۔

طالبان کے سامنے جھکا امریکہ، دنیا کے سب سے خطرناک ڈرگ مافیا کو دیدی رہائی، جانئے پورا معاملہ ۔ فائل فوٹو ۔ رائٹرس ۔

حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے ڈرگ مافیا کو امریکہ کی جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔ اس ڈرگس مافیا کو طالبان کے سب سے خطرناک اور پوری دنیا میں سب سے امیر ڈرگس مافیا کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کو افغانستان نے امریکہ کی جیل سے ایک معاہدہ کے تحت رہا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • inter, Indiakabulkabul
  • Share this:
    نئی دہلی : آج کل ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کی سبھی سیکورٹی اور جانچ ایجنسیاں اس وقت ایک خبر سے پریشان ہیں ۔ حال ہی میں دنیا کے سب سے بڑے ڈرگ مافیا کو امریکہ کی جیل سے رہا کردیا گیا ہے ۔ اس ڈرگس مافیا کو طالبان کے سب سے خطرناک اور پوری دنیا میں سب سے امیر ڈرگس مافیا کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کو افغانستان نے امریکہ کی جیل سے ایک معاہدہ کے تحت رہا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس کی رہائی صرف ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے سبھی ممالک کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ایران میں حجاب کے خلاف مزید پرتشدد ہوئے مظاہرے، سڑکوں پر جلا دی جارہی ہیں گاڑیاں


    اس ڈرگس مافیا کا نام بشیر نورزئی ہے ۔ سال 2020 میں یرغمال بنائے گئے ایک امریکی انجینئر مارک فریرچ کی رہائی کے بدلے طالبان کے نورزئی کو رہا کیا گیا ہے ۔ نورزئی سال 2005 سے امریکہ کی جیل میں بند تھا ۔ امریکہ نے بشیر نورزئی کو 2009 میں افیم اور ہیروئن کی اسمگلنگ کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔ حاجی بشیر افغانستان کے قندھار صوبہ کے نورزئی کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہے ۔ گرفتاری سے پہلے بشیر نورزئی کو ایشیا کا 'پابلو ایسکوبار' بھی کہا جاتا تھا ۔


    یہ بھی پڑھئے: عمران خان نے پھر کی PM مودی کی تعریف، کہا: ان کی بیرون ممالک کوئی پراپرٹی نہیں، کیونکہ...


    دہلی پولیس کی اسپیشل سیل سی پی ایچ جی ایس دھالیوال نے بتایا کہ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ حال ہی میں جو ممبئی پورٹ سے 1800 کروڑ کی ڈرگس برآمد کی گئی تھی، وہ ہندوستان کی کئی ریاستوں میں سپلائی ہونی تھی، جس کے پیچھے پاکستان کے نیٹ ورک بھی سامنے آئے ہیں ۔ نارکو ٹیرر پہلو سے بھی معاملہ کی چھان بین کی جارہی ہے ۔

    بتادیں کہ بشیر طالبان کے بانی ملا عمر کا قریبی مانا جاتا ہے ۔ وہ 80 کی دہائی میں افغانستان میں سویت فوج کے خلاف لڑ بھی چکا ہے ۔ بشیر کی رہائی کے بعد اب قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ جو طالبان پوری دنیا میں ڈرگس کاروبار کیلئے بدنام ہے، اس کو بشیر کی رہائی سے زیادہ مضبوطی ملے گی ۔ طالبان انٹرنیشنل لیول پر ڈرگس کاروبار میں اور زیادہ تیزی سے پوری دنیا میں اپنا پاوں پسارے گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: