روئے زمین پر ہر دن الگ الگ چیزیں بنائی جاتی ہیں ۔ قلم سے لے کر جہاز تک تو ایک کمرے کے مکان سے لے کر 20 منزلہ عمارت تک ، دنیا کے سبھی ملک کسی نہ کسی چیز کی تعمیر کرتے رہی رہتے ہیں ، مگر کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اس زمین پر بننے والی ہر چیز میں سے سب سے مہنگی چیز کونسی ہے اور اس کی قیمت کتنی ہے ۔
کیا زمین پر بنائی گئی سب سے مہنگی چیز برج خلیفہ عمارت ہے یا پھر کوئی قیمتی ہیرا، یا کسی کاروباری کا بنگلہ یا پھر کچھ اور ہے ؟ آپ کو بتادیں کہ زمین پر بنائی گئی سب سے قیمتی چیز دراصل زمین پر موجود ہی نہیں ہے ۔ وہ زمین سے باہر ہے ۔ سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن دنیا میں بنائی گئی سب سے مہنگی چیز ہے ۔ اس اسپیس اسٹیشن کی قیمت 150 بلین ڈالر ہے یعنی پندرہ ہزار کروڑ ڈالر ۔ اگر روپے میں اس کا اندازہ لگایا جائے تو کیلکولیٹر بھی اس کی گنتی نہیں کرپائے گا ۔
تصویر : Twitter/@NASA
رپورٹس کی مانیں تو ناسا کو ہر سال 400 کروڑ ڈالر انٹرنیشنل اسپیس سینٹر کو مینٹین کرنے کیلئے خرچ کرنا پڑتا ہے ۔ اسپیس اسٹیشن کا پورا سسٹم سیٹ اپ کرنا اتنا مشکل تھا کہ کئی ممالک کو اس اسپیس سینٹر کو بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا پڑا تھا ۔ امریکہ ، روس ، یوروپ ، کناڈا اور جاپان نے اس سینٹر کو بنانے کیلئے فنڈ دئے تھے ۔
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ اسپیس سینٹر میں ہیرے یا قیمتی جواہرات جڑے ہیں ، اس لئے یہ اتنا منہگا ہے تو آپ غلط ہیں ۔ گرینج ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسپیس اسٹیشن کی لیب ، اور دوسری سہولیات اتنی جدید ہیں کہ انہیں بنانے میں یہ سارے پیسے خرچ ہوئے ہیں ۔ نومبر 2000 سے شروع ہوئے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں الگ الگ ممالک کے ایسٹروناٹس رہتے ہیں ، جو خلا میں رہ کر دوسرے پلانیٹس کے اوپر ریسرچ کرتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔