ایک ماں نے 29 سال تک اپنے ہی بیٹے کو رکھا قید، وجہ جان کر اڑ جائیں گے ہوش، پولیس نے کیا گرفتار
سوڈان (Sweden) میں ایک ماں نے اپنے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ واقعی میں ممتا پر سوال کھڑے کر دینے والا معاملہ ہے اور اس جرم میں اس خاتون کو گرفتار بھی (Mother Arrested) کر لیا گیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Dec 02, 2020 04:13 PM IST

ماں نے بیٹے کو 29 سال تک رکھا قید
سوڈان (Sweden) میں ایک ماں نے اپنے بیٹے کے ساتھ جو کیا وہ واقعی میں ممتا پر سوال کھڑے کر دینے والا معاملہ ہے اور اس جرم میں اس خاتون کو گرفتار (Mother Arrested) کر لیا گیا ہے۔ دراصل معاملہ یہ ہے کہ ایک ماں نے سوڈان میں اپنے ہی بیٹے کو گزشتہ 28 سال سے فلیٹ میں بند (Son Kept in Captivity) کرکے رکھا ہے۔ ماں نے بیٹے کو اسٹاک ہوم (Stockholm) کے ایک فلیٹ میں 12 سال کی عمر سے ہی قید کرکے رکھا تھا۔ اب اس بیٹے کی عمر تقریبا 41 ساک کی ہو چکی ہے۔ بیٹے کے اتنے سال سے غائب ہونے کے چلتے اس کنبے کے رشتے داروں کو یہ شک ہو رہا تھا کہ اسے اس کی ہی ماں نے کہیں قید کرکے رکھا ہے۔ رشتے دارو کو جب یہ معلوم ہوا کہ ایک شخص فلیٹ کے ابدر بند ہے۔ اس کے بعد دروازہ توڑ کر شخص کو قید سے آزاد کیا گیا اور ڈالٹر کو بلایا گیا۔ سوئیڈش میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے پایا کہ وہ شخص غذائیت (Malnutrition) کا شکار ہے۔ بیٹے کے پاؤں مین کئی زخم پائے گئے۔ اس کے سارے دانت گر چکے ہیں۔ وہ شخص نہ ہی چل پا رہا ہے اور نہ ہی بول پا رہا ہے۔
متاثر کی سرجری کروانے کی آگئی نوبت
اس شخص کو علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا اور وہاں اس کی سرجری کی گئی۔ ڈاکٹروں نے شخص کی جان بچانے کے بعد پولیس میں معاملہ درج کرایا۔ پولیس نے ماں کو گرفتار کر لیا ہے اور اس معاملے میں جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس نے بند فلیٹ سے کئی طرح کے سیمپل جمع کئے ہیں۔
ماں نے بیٹے کو اسکول سے نکالا
میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون نے 1984 میں 12 سال کی عمر میں بیٹے کا نام اسکول سے کٹوادیا۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ یہ خاتون اپنے بیٹے کو لیکر ضرورت سے زیادہ الرٹ رہتی ہے۔ ان کا کہنا ہے خاتون کے کنبے میں کوئی واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد سے اس نے بیٹے کو قید میں رکھنا شروع کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بائیکس پر آئے تھے بوکو حرام کے دہشت گرد، 110 مزدوروں کے ہاتھ۔پاؤں باندھے اور کاٹ دیا گلا