உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریسٹورینٹ میں بچے کو دودھ پلانے لگی خاتون، اسٹاف نے نکالا باہر، اور کر ڈالی انتہائی گندی حرکت

    ریسٹورنٹ کے مالک نے بھی ایئرن کے ریویو پر جواب دیا جسے پڑھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

    ریسٹورنٹ کے مالک نے بھی ایئرن کے ریویو پر جواب دیا جسے پڑھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

    ریسٹورنٹ کے مالک نے بھی ایئرن کے ریویو پر جواب دیا جسے پڑھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکہ (USA) سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شوہر اور بیوی اور ان کے بچے کو ریسٹورنٹ کے عملے (Restaurant Staff) نے صرف اس وجہ سے باہر نکال دیا کہ عورت اپنے بچے کو ریسٹورنٹ میں دودھ  (Woman breastfeeding baby in restaurant) پلا رہی تھی۔ کیس کے بعد  بہت سی خواتین نے ریستوران کے باہر گھیراو کر دیا ہے۔ لوگ حیران ہیں کہ ایسے تنگ نظر لوگ امریکہ جیسے ملک میں کیسے رہ سکتے ہیں؟

      امریکہ کے واشنگٹن  (Washington) کی روبی میڈن (Ruby Meeden) اور ان کے شوہر ایرن  (Aaron)  حال ہی میں اپنے دوسرے بچے کے والدین بنے ہیں۔ انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے نوزائیدہ بچے کو اپنے خاندان سے ملوائیں گے۔ اس کے لیے جوڑے نے اپنے پسندیدہ ریستوران کا انتخاب کیا۔ دونوں ریسٹورینٹ میں بیٹھے خاندان کے لوگوں کا انتظار کر رہے تھے جب تک  بچہ بھوکا ہو گیا اور رونے لگا۔ روبی نے دیوار کی طرف منہ کر کے بچے کو دودھ پلانا  (Breastfeeding)  شروع کر دیا۔ کچھ ہی دیر میں ریسٹورینٹ کا مالک (Restaurant owner  اس کے پاس آیا اور اسے فورا ریسٹورینٹ سے باہر جانے کو کہا۔ جب خاتون کے شوہر ایرن  نے وجہ پوچھی تو اس نے کچھ نہیں کہا اور دھمکی  کیا کہ وہ دوبارہ اس ریسٹورنیٹ میں نہ آئیں۔

      breastfeeding mother asked to leave restaurant
      रेस्टोरेंट मालिक ने गूगल रिव्यू के जवाब में ये मैसेज लिखा (फोटो: फेसबुक)


      اس کے بعد شوہر اور بیوی کو بہت برا لگا ، اس لیے ایرن نے فیصلہ کیا کہ وہ گوگل پر ریسٹورینٹ کے ریویو سیکشن میں ایک سٹار دیں گے اور اپنی ناراضگی کا اظہار کریں گے۔ ایئرن نے کہا- "ہمیں ریستوران چھوڑنے کے لیے کہا گیا اور ہمیں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ، اس لیے ہم دوبارہ اس ہوٹل میں نہیں جائیں گے۔" ریسٹورنٹ کے مالک نے بھی ایئرن کے ریویو پر جواب دیا جسے پڑھ کر ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ مالک نے لکھا- "دوبارہ یہاں نہ آنے کا فیصلہ کرنے کے لیے آپ کا شکریہ ہر چیز کے لیے جگہ بنی ہوئی ہے۔ میری جگہ آپ کے بچے کو دودھ پلانے کے لیے ن دوبارہ یہاں کبھی مت آنا میرا ریسٹورینٹ ہے اس لئے یہاں یرے قواعد ہی چلیں گے ریسٹورینٹ میں مہذب لوگوں کی طرح پیش آیا جاتا ہے، جانوروں کی طرح نہیں۔ ہر چیز کیلئے ایک جگہ بنی ہوئی ہے، میری جگہ تمہارے بچے کو بیتریسٹ فیڈ کرانے کیلئے نہیں بنی۔ معافی۔  مالک کے جواب کا ایئرن  نے اپنے علاقے کے فیس بک گروپ پر ایک سکرین شاٹ شیئر کیا ہے جسے دیکھ کر خواتین غصے سے بھڑک گئیں۔ انہوں نے ریسٹورینٹ کے  باہر احتجاج کیا تو مالک کو ریسٹورنٹ بند کرنا پڑا اور  سوشل میڈیا سے اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: